گلگت بلتستان کو سی پیک سے الگ کر دیا گیاآنیوالا دور مسلم لیگ ن کا ہے وفاق اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائینگے:شاہدخاقان

g8-1.jpg

الیکشن دھاندلی کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) ہاری لیکن اس کے باوجود گزشتہ تین سال سے مسلم لیگ (ن) کاکوئی بھی ورکر اور رہنما پارٹی چھوڑ کر نہیںگیا،یہ عوامی جماعت ہے اور عوام کی دلوں پر راج کرتی ہے
مسلم لیگ (ن) وفاق سمیت تمام صوبوں میں دوبارہ حکومت بنائے گی اور خوشحالی کا دور واپس لا ئے گی،لیگی رہنما وزیرفداکی بیٹی کی شادی تقریب میں شرکت ،ن لیگ کی سوشل میڈیاٹیم سے بھی ملاقات کی

شگر(عابدشگری) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو خودمختاری اور ترقی کی راہ پر گامزن اور یہاں کے عوام کا احساس محرومی دور کریگی نواز شریف گلگت بلتستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور گلگت بلتستان کی خودانحصاری پر یقین رکھتے ہیں موجودہ حکومت نااہل حکومت ہے اور70فیصد وزراء کام کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے جس کی وجہ سے پاکستان کو مشکلات کاسامنا ہے۔ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا اور غریب عوام کا جینا دشوار ہوچکا مسلم لیگ (ن) شگر کے رہنماء حاجی وزیر فداعلی کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا گلگت بلتستان خوبصورت ترین علاقہ ہے اور وہ گزشتہ 25سال سے یہاں آ رہے ہیں جتنا خوبصورت یہ علاقہ ہے اس سے بڑھ کر یہاں کے لوگ خوبصورت اور امن پسندہیں گذشتہ الیکشن دھاندلی کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) ہاری لیکن اس کے باوجود گذشتہ تین سالوں سے مسلم لیگ (ن) کسی بھی پارٹی ورکر اور رہنماء پارٹی چھوڑ کر نہیں گئے۔ یہ عوامی جماعت ہے اور عوام کی دلوں پر راج کرتا ہے۔ موجودہ حکومت سلیکٹڈ ہے انہیں عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں۔اور نہ ہی حکومت چلانے کی اہلیت رکھتا ہے۔جس کی وجہ سے عوام اس وقت مشکلات کا سامنا ہے۔ مہنگائی سے غریب عوام کا جینا دشوار ہوچکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی دور میںسب سے زیادہ فنڈز دئے اور ترقیاتی کام کروائے۔ لیکن ہماری حکومت کے جانے کے بعد جی بی کو سی پیک سے الگ کردیا۔ مسلم لیگ (ن) کو سی پیک میں ان کا حصہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آنے وال دور پھر مسلم لیگ (ن) کا ہے۔ اور مسلم لیگ (ن) وفاق سمیت تمام صوبوں میں حکومت کریگا۔ اور لوگوں کی خوشحالی کا دور واپس لائیں گے۔دریں اثناء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ (ن) شگر کے رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات کی سابق وزیر اعظم کا پارٹی کارکنوں کو درپیش مشکلات سے آگاہکیا۔ سوشل میڈیاٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ پارٹی کارکن ہی ہماری کل اثاثہ ہے۔ اور کارکنوں کی وجہ سے پارٹی قائم ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور قائد نواز شریف کارکنوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) واحد پارٹی ہے جہاں کارکنوں کو قدر اور اہمیت کا جانتا ہے۔ اور سنا اور عزت دی جاتی ہے۔جبکہ دیگر پارٹیوں میں کارکنوں کی کوئی اوقات نہیں۔انہوں پارٹی کارکنوں اور سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایات کی کہ وہ پارٹی قیادت اور قائد نوازشریف کی پیغامات کو پھیلاتے رہے۔
شاہدخاقان

شیئر کریں

Top