وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے نامزد افسران کے انٹرویو کیے، پی ایم آفس

Imran-Khan-4.jpg

وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جبکہ یہ ملاقات انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کمان کی تبدیلی کے وقت سے متعلق جاری مشاورتی عمل کا حصہ تھی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی سلیکشن کیلئے جاری مشاورتی عمل کا حصہ تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ مشاورتی عمل میں وزارت دفاع سے افسران کی فہرست موصول ہوئی اور وزیراعظم نے تمام نامزد افسران کے انٹرویو کیے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان مشاورت کا فائنل راونڈ ہوا اور تفصیلی مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کی منظوری دی گئی۔

ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ نامزد ڈی جی آئی ایس آئی 20 نومبر2021 کو چارج سنبھالیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دی۔

شیئر کریں

Top