پی ٹی آئی کا یار محمد رند کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ

267604_3309884_updates.jpg

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی نے سردار یار محمد رند کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس یار محمد رند کی سربراہی میں ہوا جس میں ارکان صوبائی اسمبلی میرنعمت زہری، عمر خان جمالی، ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل، مبین خلجی اور فریدہ رند شریک ہوئیں۔

اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لیے 2 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ پی ٹی آئی ماضی میں اتحادی جماعت کو قائدایوان، اسپیکر اور متعدد بار سینیٹ میں ووٹ دے چکی ہے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر سردار یارمحمد رند کو وزیر اعلیٰ اور سردار بابر موسیٰ خیل کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شیئر کریں

Top