پاکستان سے شکست پر شامی پر تنقید، بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا

267638_8155810_updates.jpg

ہندو انتہا پسندوں کی بھارٹی ٹیم کے مسلمان بولر محمد شامی پر تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ بھی بولر کی حمایت میں سامنے آگیا۔

پاکستان سے ہزیمت کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت کی شکست کا سارا ملبہ بولر محمد شامی پر ڈالا جارہا ہے اور پاک بھارت میچ کے اختتام پر محمد شامی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گالیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

محمد شامی کو انتہا پسندوں کی جانب سے برے القابات کہے گئے، کسی نے انہیں پاکستانی جاسوس کہا تو کسی نے پاکستان کے ساتھ مفت کھیلنے کا مشورہ دیا۔

انتہاپسندوں نے بھارتی بولر محمد شامی کو ‘غدار’ تک قرار دیا۔

بھارتی صحافیوں اور کئی فینز نے ساتھی بولر کی حمایت نہ کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ محمد شامی کی حمایت سامنے آگیا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے محمد شامی اور ویرات کوہلی کی تصویر لگا کر لکھا کہ بھارت کا فخر قرار دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی تھی اور 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

شیئر کریں

Top