نومبر میں گیس کا بحران سنگین ہونے کا خطرہ

751715_3642787_lpg_akhbar.jpg

نومبر کے مہینے میں لیکوئیفائڈ نیچرل گیس ( ایل این جی )کے دو کارگو اور کم ہوگئے جس کے تحت گیس کا بحران مزید سنگین ہوگا۔

وفاقی حکومت نے 2 ایل این جی کارگوز کے لیے ایمرجنسی ٹینڈر جاری کردیے اور کہا جارہا ہے کہ رواں ماہ گیس کا بحران مزید سنگین ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو وزیر توانائی حماد اظہر جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گیس بحران پر سوالات کا جواب دینے کو تیار نہیں تھے۔

دوران پروگرام حماد اظہر کہتے رہے تھے کہ وہ دوبارہ پروگرام میں آکر جواب دیں گے، وزیر توانائی کو بار بار پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

شیئر کریں

Top