دیوالی پر جشن: دلی میں اسموگ خطرناک حد تک بڑھ گیا

268575_5725396_updates.jpg

بھارت میں دیوالی کے جشن کے دوران پھوڑے جانے والے پٹاخوں اور آتش بازی کی وجہ سے دارالحکومت نئی دلی اسموگ کی لپیٹ میں آگیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق نئی دلی میں آج ائیر کوالٹی انڈیکس 389 کی خطرناک حد پر ریکارڈ کیا گیا، یہ تعداد عالمی ادارہ صحت کی مقررہ حد سے 15گنا زائد ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دلی میں غیر قانونی آتش بازی سے جمعے کو آلودگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

دلی اور قریبی شہروں نے پٹاخوں کے استعمال پر پابندی یا ان کا استعمال انتہائی محدود کر رکھا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے آلودگی میں اس کاحصہ 8 سے بڑھ کر 25 فیصد ہوگیا، آنے والے دنوں میں فصلوں کی باقیات جلانے سے آلودگی میں اس کا حصہ 40 فیصد تک ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ دلی کو عالمی سطح پر آلودہ ترین دارالحکومت بھی قرار دیا جاچکا ہے۔

شیئر کریں

Top