’یہ سب میری ماں کی دعاؤں سے ممکن ہوا‘

270161_8827100_updates.webp

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ سے ڈیبیو کرنے والے شاہنواز دھانی نے قومی ٹیم کا حصہ بننے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہنواز دھانی نے لکھا کہ الحمداللہ آج میں ملک کے لیے کھیلنے جارہاہوں، پاکستان کے لیے کھیلنے پر انتہائی خوش اور پرجوش ہوں ۔

شاہنواز دہانی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ سب میری ماں کی دعاؤں سے ممکن ہوا ہے۔

قومی کرکٹر نے اپنے لیے دعا کرنے والے اور انہیں سپورٹ کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شیئر کریں

Top