احسان مانی نے سب سے زیادہ رقم کہاں خرچ کی؟ اخراجات کی مکمل تفصیلات جاری

270165_5508690_updates.webp

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین احسان مانی کے اخراجات کی مکمل تفصیلات جاری کردیں۔

پی سی بی کے مطابق احسان مانی نے تین سال میں 3 کروڑ ، 61 لاکھ 63 ہزار 835 روپے خرچ کیے اور انہوں نے سب سے زیادہ رقم رہائش کی مد میں موصول کی۔

پی سی بی کے مطابق احسان مانی نے رہائش کے لیے ایک کروڑ ، 23 لاکھ 53 ہزار روپے سے زائد خرچ کیے اور ان کے غیر ملکی دوروں پر ایک کروڑ پانچ لاکھ 75 ہزار کا خرچ آیا جب کہ ملکی سفر پر احسان مانی نے 54 لاکھ 27 ہزار 678 روپےخرچ کیے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے ستمبر کے اخراجات بھی جاری کیے گئے ہیں جس کےمطابق رمیز راجہ نے ایک لاکھ 50 پچاس ہزار 424 روپے خرچ کیے۔

شیئر کریں

Top