کیا پریانکا اور نِک جونس کی علیحدگی ہوگئی؟

270166_4966535_updates.webp

معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ان کی نِک جونس سے علیحدگی ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب دیکھا گیا کہ پریانکا نے انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے نام تبدیل کرلیا ہے۔

پریانکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کا نام ’پریانکا نِک جونس‘ تھا جو انہوں نے تبدیل کرکے نِک کا نام ہٹا دیا ہے۔

تاہم تاحال ان خبروں پر پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور یہ جوڑی بالی وڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے۔

شیئر کریں

Top