کراچی میں سوئیڈن کے اعزازی قونصل جنرل کو اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا گیا

270365_6377220_updates.jpg

کراچی میں سوئیڈن کے اعزازی قونصل جنرل کو سوئیڈن کے بادشاہ کی جانب سے اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا گیا۔

کراچی میں سوئیڈن کے اعزازی قونصل جنرل بشیر علی محمد کو سوئیڈن کے بادشاہ کی جانب اعلیٰ اعزاز سے نوازے جانے کی اطلاع قونصل خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی گئی۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اعزازی قونصل جنرل بشیر علی محمد کو بادشاہ کی جانب سے ’ رائل آرڈر آف دی پولر اسٹار‘ کا اعزاز دیا گیا ہے۔

ٹوئٹ اکاؤنٹ پر بشیر علی محمد کی اعزاز کے ساتھ تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔

شیئر کریں

Top