پی ٹی آئی کا عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کے فنڈز کی تحقیقات کا مطالبہ

aalia.jpg

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والی پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس عالیہ حمزہ ملک نے عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی فنڈنگ پر سوال اٹھا دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ ملک کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کو خط لکھ کر عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کے فنڈز کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

عالیہ حمزہ ملک نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ‏عاصمہ جہانگیر کی یاد میں ہونے والی کانفرنس میں چیف جسٹس کے خلاف نعرے لگے اور ان کی تضحیک کی گئی۔

شیئر کریں

Top