سعودی عرب میں سیمنٹ کھانے والے پاکستانی شہری کو بچا لیا گیا

270332_8660842_updates.jpg

جدہ: سعودی عرب میں سیمنٹ کھانے والے پاکستانی شہری کو بچا لیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز اسپتال کے ڈاکٹروں نے سیمنٹ نگلنے والے ایک پاکستانی کارکن کو بچا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کارکن نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے سیمنٹ کا لیپ نگل لیا تھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق تین گھنٹے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے مریض کے معدے سے سیمنٹ کی تہہ صاف کی اور 30 سالہ پاکستانی شہری کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

شیئر کریں

Top