’سلمان خان کترینہ کی شادی میں نہیں جائیں گے‘

l_270369_020004_updates.jpg

بھارتی میڈیا پر ان دنوں بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کے چرچے ہیں۔

تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان سابقہ دوست اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کا مصروف ترین شیڈول قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ دسمبر میں شیڈول ہے اور دوسری جانب کترینہ کی شادی بھی دسمبر میں ہی متوقع ہے یہی وجہ ہے کہ شوٹنگ اور شادی کی تاریخوں میں تضاد کے سبب سلمان کترینہ اور وکی کی شادی میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اس حوالے سے سلمان خان کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کترینہ اور وکی کی جانب سے شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

البتہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وکی اور کترینہ کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں، شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی اور شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کر لی گئی ہے ، شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں ہوگی۔

شیئر کریں

Top