قذافی کے بیٹے سیف الاسلام صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے نااہل قرار

270435_4983646_updates.jpg

لیبیا میں الیکشن کمیشن نے ابتدائی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق حکمران معمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام سیف کوصدارتی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سیف الاسلام قذافی صدارتی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں اس لیے ان کا نام صدارتی امیدواروں کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ طرابلس میں ملٹری پراسیکیوٹر نے الیکشن کمیشن پر زور دیا تھا کہ سیف الاسلام سیف کو 2015 میں جنگی جرائم کے الزامات میں ایک عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا اس لیے ان کا نام صدارتی انتخابات سے خارج کردیا جائے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کی دوڑ میں 98 امیدوار شامل تھے جس میں الیکشن کمیشن نے ابتدائی طور پر 25 کے نام خارج کردیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق لیبیا میں صدارتی انتخاب 24 دسمبر کو ہوں گے جبکہ امیدواروں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سیف الاسلام قذافی نے صدارتی انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

شیئر کریں

Top