’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘

270776_5669840_updates.webp

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا کے نئے ویرینٹ کی اطلاعات پر کہا ہے کہ حکومت تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے بارے میں تفصیلی علم نہیں لیکن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات مقررہ وقت پر اور مکمل نصاب کےساتھ ہوں گے۔

دوسری جا نب وفاقی وزیر تعلیم نے پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں دی جانے والی چھٹیوں سے متعلق بھی بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 3 دن کی چھٹیوں سے اسموگ میں کمی آئےگی، چھٹیوں سے ہمیشہ اسموگ کم ہوا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے دنیا میں پنجے گاڑنا شروع کردیے ہیں ، ڈیلٹا ویرینٹ سے دُگنی رفتار سے پھیلنے والے اس وائرس نے کئی ملکوں کو خوف زدہ کردیا ہے۔

جنوبی افریقا سے سر اٹھانے والا وائرس برطانیہ، جرمنی، بیلجیئم، اٹلی اور چیک ری پبلک کے بعد آسٹریلیا پہنچ گیا ہے۔

شیئر کریں

Top