خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالے جج کو جیل بھیج دیا گیا

arrest-7-5.jpeg

لوئر دیر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے اور رشوت لینے کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج کو جیل بھیج دیا گیا۔

سینئر سول جج کو چند روز قبل خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جسے اب جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے سینئر سول جج پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا اور بتایا تھا کہ جج نے 15لاکھ روپے رشوت لے کر ان کی بہن کو نوکری دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔

واقعے کے بعد سینئر سول جج کو معطل کرکے گرفتار کیا گیا۔

شیئر کریں

Top