بیرسٹر سیف وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر

270817_3854720_updates.webp

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق سینیٹر بیرسٹر سیف کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے 2 نئےمعاونین خصوصی مقرر کیےگئے ہیں، بیرسٹر سیف کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و پبلک ریلیشنز مقررکیا گیا ہے اور صاحبزادہ سعید احمد کو معاون خصوصی برائے بجلی و توانائی مقرر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بیرسٹر سیف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ محمود خان کا مشکور ہوں جنہوں نے اعتماد کیا، وزارت اطلاعات انتہائی اہم اور حساس ذمہ داری ہے۔

شیئر کریں

Top