’ویکسین‘ رواں برس سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ بن گیا

AdobeStock_294425685_Editorial_Use_Only-1024x683-1.jpeg

لفظ ’ویکسین‘ کو 2021 کا ’ورڈ آف دی ائیر‘ قرار دے دیا گیا۔

امریکی ڈکشنری مریم ویبسٹر کے مطابق لفظ ویکسین 2021 میں ہر روز ہمارے ڈیٹا میں اوپر رہا اورمریم ویبسٹر ڈکشنری میں لفظ ویکیسن کی تلاش 2020 کے مقابلے میں رواں برس 601 فیصد بڑھی ہے۔

دیگر ڈکشنریز ایک کمیٹی کے ذریعے ’ورڈ آف دی ائیر‘ منتخب کرتی ہیں جبکہ ویبسٹر کا انتخاب اس بات پر ہوتا ہے کہ کسی لفظ کو کتنا تلاش کیا گیا، یہ کمپنی 2008 سے ورڈ آف دی ائیر کا انتخاب کر رہی ہے۔

رواں سال ’ویکسین‘ سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ بن گیا ہے اور لفظ ’ویکسین‘ کو 2021 کا ’ورڈ آف دی ائیر‘ قرار دیا گیا ہے۔

لفظ ویکسین کے بعد ویبسٹر ڈکشنری پر جن الفاظ کو بہت تلاش کیا گیا ان میں nomad, infrastructure اور insurrection شامل ہیں۔

شیئر کریں

Top