اومی کرون: امریکا میں لاک ڈاؤن کو خارج از امکان قرار دیدیا گیا

l_270896_104746_updates.jpg

امریکا میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے باعث لاک ڈاؤن کو خارج از امکان قرار دے دیا گیا۔

امریکا کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا میں سامنے آنے والا کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون تشویش کاباعث ہے،خوف کانہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرانتھونی فاؤچی نےتوقع ظاہرکی ہےکہ بوسٹرزکےساتھ موجودہ ویکسینزمعاون رہیں گی۔

دوسری جانب برطانیہ نے 18 برس سے زائد عمر کے ہر شخص کو بوسٹر لگانے کا اعلان کردیا ہے جب کہ 12برس سے زائد عمر کے بچوں کو دوسری ڈوز لگےگی۔

شیئر کریں

Top