کراچی: پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائی نے بہنوئی کو ہی قتل کردیا

271119_1426314_updates.jpg

کراچی: کورنگی میں پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی کو قتل کردیا۔

پولیس کےمطابق کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب فائرنگ کرکے 40 سالہ مسعود کو قتل کردیا گیا اور واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان نے بتایا کہ مقتول نے پسند کی شادی کی تھی، وہ شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی تھا اور کورنگی میں فیکٹری میں کام کرتا تھا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ چند ہی دنوں میں پسند کی شادی پر کراچی میں قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

شیئر کریں

Top