سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیر مشروط مذمت ہونی چاہیے، احسن اقبال کا فضل الرحمان کو جواب

271339_7738926_updates.jpg

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ٹوئٹر پر جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا فضل الرحمان کو جواب دیتے ہوئےکہا ہےکہ مولانا صاحب سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیر مشروط مذمت ہونی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسلام اس طرح کی جنونیت اور ہجوم کے ہاتھوں غیر قانونی قتل کی اجازت کسی صورت میں نہیں دیتا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ علماء کرام سے قوم توقع رکھتی ہےکہ وہ قوم کی اس معاملے میں رہنمائی فرمائیں گے۔

خیال رہےکہ مولانا فضل الرحمان نے سیالکوٹ واقعےکی مذمت کرتے ہوئےکہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ قابل مذمت اورشرمناک ہے، جامع تحقیقات ہونی چاہیے، ریاست اگر توہین رسالت اور توہین ختم نبوتﷺ کے ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی تو اس قسم کے واقعات تو ہوں گے۔

شیئر کریں

Top