ہراسگی کیس؛ گورنر بھائی کی مدد کرنے پر سی این این کے میزبان ملازمت سے برطرف

271380_7851780_updates.jpg

جنسی ہراسانی کیس میں اپنے گورنر بھائی کی مدد کرنے پر امریکی ٹی وی چینل سی این این نے پرائم ٹائم میزبان کو ملازمت سے نکال دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرس کومو (Chris Cuomo ) نے نیویارک کے سابق گورنر اور اپنےبھائی اینڈریو کومو کو جنسی ہراسانی کیس سے بچنے کے طریقے بتائے تھے، اینڈریو کومو پر 11 خواتین کو جنسی ہراساں کرنےکا الزام ہے۔

خیال رہے کہ جنسی ہراسانی کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد نیویارک کےگورنر اینڈریو کومو کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد اینڈریو کومو نے اگست میں نیویارک کےگورنرکاعہدہ چھوڑدیا تھا۔

شیئر کریں

Top