چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر آٹھویں جماعت کی طالبہ چاقو کے متعدد وار سے زخمی

272768_9312410_updates.jpg

بھارت میں چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر اوباش نوجوان نے اسکول طلبہ کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں پیش آیا جہاں آٹھویں کلاس کی طالبہ پر ایک ملزم نے 13 سیکنڈ میں 8 مرتبہ چاقو کے حملے کیے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ طالبہ اپنی دو دوستوں کے ہمراہ اسکول سے گھر واپس آرہی تھی کہ اس دوران ایک اوباش نے ساتھی کے ہمراہ اس سے چھیڑ چھاڑ کی جسے منع کرنے پر اس نے چاقو سے حملہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی جانب سے چاقو کے وار کرنے پر اس کے ساتھی نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانا، واقعے کے بعد لڑکی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی لڑکی کو متعدد مرتبہ چھیڑنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

شیئر کریں

Top