سیالکوٹ: 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اور قتل کا ڈراپ سین، پڑوسی قاتل نکلا

5cd7b8f590567-1.jpg

سیالکوٹ میں 13 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہےکہ 13 سالہ لڑکی کو اس کے پڑوسی نے قتل کیا اور ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔

آر پی او گوجرانوالہ کے مطابق 10 روز قبل لاپتا ہونے والی 13 سال کی لڑکی کی لاش گزشتہ روز کھیتوں سے ملی تھی، لڑکی سودا لینےگئی تھی اور واپس نہیں آئی جس کے بعد لڑکی کے لاپتا ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

Top