مہندرسنگھ دھونی نے حارث رؤف کوتحفہ بھیج دیا

l_274114_010421_updates-38.jpg

لاہور(ویب ڈیسک) بھارت کے سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولرحارث رف کوخاص تحفہ بھیج دیا۔حارث رف نے سوشل میڈیا پرانکشاف کیا کہ بھارت کے سابق کپتان اوروکٹ کیپر مہندرسنگھ دھونی انہیں چنائی سپرکنگ کی نمبر 7 لکھی ہوئی جرسی تحفے میں دی ہے۔حارث رف نے مہندرسنگھ دھونی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ کپتان دھونی کی جانب سے ان کی شرٹ کا خوبصورت تحفہ ملنا میرے لئے اعزاز ہے۔ سابق بھارتی کپتان اپنے اچھے اخلاق اوررویے سے اب بھی لوگوں کے دل جیت رہے ہیں۔حارث رف نے دھونی کی بھیجی گئی جرسی کی تصاویربھی شئیرکیں۔

شیئر کریں

Top