پاکستانی پیسر نسیم شاہ کا ٹی 20 بلاسٹ میں گلوسٹرشائر سے معاہدہ

123-128.jpg

لندن(ویب ڈیسک) پاکستانی پیسر نسیم شاہ انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ ایونٹ میں گلوسٹرشائر کانٹی کا حصہ بنیں گے۔نوجوان بولر نسیم شاہ انگلش کانٹی کو چیمپئن شپ سیزن کے پہلے ہاف اور بلاسٹ کے گروپ مرحلے میں دستیاب ہوں گے، 18 سالہ نسیم اب تک 9 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔انھوں نے نومبر 2019 میں آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو کیا تھا، وہ 2022 میں گلوسٹرشائر کے 3 غیرملکی کرکٹرز میں شامل ہوگئے ہیں، جن کی تصدیق کائونٹی نے کردی ہے، اس میں دو پلیئرز تمام ایونٹس میں شریک ہوں گے۔آسٹریلوی اوپنر مارکس ہیرس اور ظفرگوہر ضرورت کے مطابق کھیل میں شریک ہوں گے جبکہ نسیم شاہ کے جانے پر انھیں مکمل کنٹریکٹ مل پائے گا۔ نسیم کو جون میں ویسٹ انڈیز سے سیریز میں پاکستانی اسکواڈ میں طلب کیے جانے پر جلد جانے کی اجازت بھی رہے گی۔رواں برس شاہین آفریدی نے مڈل سیکس جبہ محمد رضوان نے سسیکس سے معاہدے کیے ہیں۔

شیئر کریں

Top