وسیم اکرم نے ساحل پر گندگی کرنے والوں کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

123-130.jpg

کراچی(ویب ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم نے ساحل پر گندگی کرنے والوں کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔وسیم اکرم نے ایک بار پھر کراچی کے ساحل سمندر کی صفائی مہم شروع کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے ساحل سمندر کی سیر کے لیے آنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ساحل دیکھنے ضرور آئیں مگر اس کی صفائی کا بھی خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ گندگی نہ پھیلائیں، کوڑے کرکٹ کے لیے پلاسٹک بیگ اپنے ساتھ لے کر آئیں تاکہ جاتے ہوئے وہ بیگ ساتھ لے جائیں۔

شیئر کریں

Top