شاداب خان کا سڈنی سکسرز کے ساتھ سفر ختم

123-212.jpg

لاہور(ویب ڈیسک) شاداب خان کے سڈنی سکسرز کے ساتھ سفر کا اختتام ہوگیا۔آل راونڈر شاداب خان بگ بیش لیگ میں دفاعی چیمپئن کیلیے خاص کارکردگی نہیں دکھا پائے، انھوں نے 4میچز میں ایک وکٹ حاصل کی اور 20رنز بنائے۔وطن واپسی کیلیے عازم سفر شاداب خان نے سڈنی سکسرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کھیلنے کے موقع اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں، میں یہاں کرکٹ سے لطف اندوز ہوا،اب واپس جا رہا ہوں، امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل جیتے گی،سڈنی سکسرز نے بھی آل راونڈر کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر کریں

Top