بگ بیش میں راشد خان نے برسبین ہیٹ کے چھکے چھڑا دیے، اسٹرائیکرز فتحیاب

123-214.jpg

برسبین(ویب ڈیسک)بگ بیش میں افغان اسپنر راشد خان نے برسبین ہیٹ کے چھکے چھڑا دیے۔افغان اسپنر راشد خان نے کیریئر بیسٹ17 رنز کے عوض 6 شکار کیے، وہ بگ بیش میچ میں 6 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بنے، یہ راشد خان کا 300 واں ٹی 20 میچ بھی شمارہوا،ہیٹ کی ٹیم نے اختتامی 8 وکٹیں 28 رنز کے دوران گنوائیں۔ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے71 رنز سے فتح حاصل کرلی، فاتح الیون نے 4 وکٹ پر 161 رنز بنائے جب کہ ناکام سائیڈ 90 پر ڈھیر ہوگئی۔

شیئر کریں

Top