جیل کی سیکورٹی سخت بنائی جائے،کوتاہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائیگی[سیکرٹری داخلہ

g5-10.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)سیکر ٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے سینٹر ل جیل مناور کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے سر پرائزدورہ کیا۔سیکر ٹری داخلہ گلگت بلتستان کے دورے کے ہمراہ کمشنر گلگت ڈویژن بھی موجود تھے۔ سیکر ٹری داخلہ گلگت بلتستان نے جیل کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس دوران آئی جی جیل خانہ جات نے سیکر ٹری داخلہ گلگت بلتستان کو جیل کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل کی سیکیورٹی میں تعینات اہلکارچوکس ہیں اور جیل کے قیدیوں سے ملاقات کرنے والے افراد کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے اور ان کے نام این آئی سی نمبرز اور مکمل پتہ بھی رجسٹر میں درج کئے جاتے ہیں۔جیل کی سکیورٹی پر مامور جی بی سکائوٹس، ایف سی، پولیس اور جیل واڈرز بھی موجود ہوتے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت ہائی الرٹ ہیں۔ جس پر سیکر ٹری داخلہ گلگت بلتستان نے آئی جی جیل خانہ جات کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل کی سکیورٹی کو سخت سے سخت بنائیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں گی جائے گیاس کے علاوہ قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والے تمام افراد کی چیکنگ کو یقینی بنائیں اور قومی شناختی کارڈ کے مطابق ان کی انٹری بھی کی جائے۔ جیل میں موجود قید یوں کو جیل ایس او پیز کے تحت سہولیات فراہم کریں بعد ازاں سیکر ٹری داخلہ گلگت بلتستان نے جیل کے سینٹرل واچ ٹاور اور سکیوررٹی ٹاورز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

شیئر کریں

Top