آٹے پرڈیلرزکاکنٹرول ختم،گندم پسائی اورترسیل سرکاری اہلکاروں کی نگرانی میں ہوگی،مشیرخواک

g9-3.jpg

استور(رفیع اللہ خان آفریدی)صوبائی مشیر خوراک شمس الحق لون کے زیر صدارت اہم اجلاس ،سیکرٹری خوراک مومن جان اور ڈائریکٹر خوراک اکرام محمد کی شرکت ۔اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے اس موقع پرمشیرخواک شمس الحق لون نے کہا کہ حالیہ دنوں آٹے کے بحران کے حوالے سے عوامی شکایات کے بعد بہت اہم فیصلے کیے گئے جس کے مطابق آٹے کی نقل و حمل اور تقسیم کے طریقے کار کو شفاف بنانے کیلئے نگرانی کا عمل تیز کیا جائے فلورملز مالکان سرکاری گودام سے چالان بھرنے کے بعد اپنا کوٹہ وصول کرینگے اور صفائی ودھلائی کے بعد پسائی کا عمل سرکاری اہلکاروں کی نگرانی میں انجام پائے گا پسائی کے بعد ملز مالک ومنیجر آٹا کسی ڈیلر کو براہ راست نہیں دیگا بلکہ اسکی ترسیل کے عمل کی بھی متعلقہ سرکاری اہلکار کے ذریعے عمل میں لائی جائیگی بصورت دیگر ملز مالک کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی محلے کے اندر ڈیلر آٹا وصول کریگا لیکن اپنی مرضی سے تقسیم نہیں کریگا بلکہ اس آٹے کی تقسیم ڈیلر کی طرف سے فراہم کردہ لسٹ کے مطابق سرکاری اہلکار تقسیم کریگا ڈیلر اپنے حساب کتاب لکھے گا خلاف ورزی کرنے والے ڈیلر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اس ضمن میں سرکاری اہلکار ڈیلر رجسٹر میں صارف کی تفصیلات بھی نوٹ کریگا۔
دوسرانٹرو۔۔۔
گلگت (بادشمال نیوز)گلگت بلتستان میں گندم اور آٹا بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کردار ادا کرے عوام کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ان خیالات کا اظہار مولانا عبد السمیع امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان اور نظام الدین سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی گلگت بلتستان نے وزیر خوراک شمس الحق لون سے ملاقات کے دوران کیا انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے گندم اور آٹا کے حوالے سے جو اعلانات کئے ہیں ان پر عمل درآمد یقینی بنائے،عوام گندم کے نام پر بھوسہ کھارہی ہے اور گندم سمگلنگ میں جو بھی عناصر ملوث ہیں انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے،ضلع گلگت کی آبادی میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے لہذا گلگت کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے،وزیر خوراک شمس الحق لون نے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران کہا کہ معیاری گندم اور آٹا کی ترسیل بروقت یقینی بنایا جائے گا گندم اور آٹا چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا،انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت سے مذاکرات فائنل ہوچکے ہیں اور حکومت بہت جلد بحران پہ قابو پانے میں کامیاب ہوگی۔

شیئر کریں

Top