اسلامی تحریک کی جانب سے متاثرین زلزلہ میں کمبل اور راشن تقسیم

g12-7.jpg

سکردو(بیورو رپورٹ )اسلامی تحریک پاکستان نے سب ڈویژن روندو کے زلزلہ زدگان میں کمبل اور راشن تقسیم کئے صوبائی رہنما علامہ شیخ مرزا علی ، شیخ فدا حسن عبادی، شیخ رضا بہشتی، شبیر حافظی اور دیگر نے اس موقع پر سب ڈویژن روندو کے زلزلہ زدگان سے گنجی اور تلو جا کر متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں قائد ملت جعفریہ حج اسلام والمسلمین علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے ریلیف پیکیجز متاثرین تک پہنچائے اس موقع پر علامہ شیخ مرزا علی، شیخ فدا حسن عبادی، شیخ رضا بہشتی نے کہاکہ اس مشکلگھڑی میں آپ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں انشا اللہ ہم تمام متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی بساط کے مطابق متاثرین کی بھرپور مدد کریں گے متاثرین اللہ پر بھروسہ رکھیں ہم قائد ملت جعفریہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے آپ ان کی طرف سے بھیجا گیا ریلیف آپ تک پہنچانے آئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم اپنے بھائی کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا ہے اور نہ ہی آئندہ تنہا چھوڑیں گے انشااللہ قائد ملت کی جانب سے جو بھی امداد فراہم ہونگے ہم متاثرین تک پہنچائیں گے اور اپنی بساط کے مطابق انفرادی و اجمتاعی نقصانات کے ازالے کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے اس موقع پر وفد نے منہدم ہونے والے مکانات کا جائزہ لیا اس موقع پر متاثرین نے اسلامی تحریک کے وفد کا ریلیف پکیجز دینے اور داد رسی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ یہ تو اللہ کی طرف
سے امتحان ہیں ایسے میں علما اور عمائدین کی جانب سے دلجوئی کرنے پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شیئر کریں

Top