ماسٹر پلان بننے سے سکردو کا نقشہ ہی تبدیل ہو جائے گا،عباس علی

سکردو(بیورو رپورٹ )سکردو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عباس علی نے کہاہیکہ سکردو شہر کی خوبصورتی کیلئے ماسٹرپلان بنایا جارہاہے اورایس ڈی اے کا دائرہ کار بڑھادیاگیاہے بہت جلد کواردو قمراہ کو بھی ایس ڈی اے میں شامل کیا جائیگا حوطو سے لیکر تھورگوتک کے علاقے کو پہلے ہی ایس ڈی اے کا حصہ بنایاجاچکاہے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما وزیرامتیاز کی والدہ کے سوئم کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سکردو میں پہلی مرتبہ 4ارب روپے کی لاگت سے سوریج لائن بچھائی جارہی ہے سیوریج کے پانی کو فلٹرکرکے آبپاشی کیلئے استعمال کیاجائیگا ڈرینج لائن اور پورے سکردو میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کیلئے بھی کام کیا جاری ہے سکردو شہر کو بہت خوبصورت بنایا جارہاہے شہر کوتوسیع دینے سے بڑے وسائل آئیں گے ہماری پوری کوشش ہے کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے پوری توانائی صرف کی جائے ماسٹر پلان بننے سے سکردو کا نقشہ ہی تبدیل ہوجائیگا۔

شیئر کریں

Top