پراجیکٹ فارچون ایمپائر متاثرین کی آڑ میں بلیک میل نہیں ہونگے،اشرف کریم

اسلام آباد(بادشمال نیوز) اشرف کریم نے کہا ہے کہ پراجیکٹ فارچون ایمپائر ای الیون کے متاثرین اور سمندر پار پاکستانیوں کی آڑ میں بلیک میل نہیں ہونگے،دو چار لوگ مل کر متاثرین کے نام پر اپناذاتی مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں ہم نے تمام متاثرین کو آفر لیٹر بھیج دیئے ہیں جو بھی متاثر افراد ہیں اپنی رقم وصول کرنا چاہتے ہیں وہ رابطہ کرے ان کو چند روز میں اپنی رقوم واپس کردی جائیںیہ لوگ پہلے الزام لگا رہے تھے کہ کمپنی ہمارے پیسے نہیں دے پیسے کھاگئی اب جو جھگڑا وہ یہ ہے کہ پیسے کیوں پورے دے رہے ہیں ہمیں تو ساتھ منافع بھی چاہیے ہم پارک انکلیو،بحریہ ٹائون اور ڈی ایچ اے کی طرح رقم واپس کرنے پرتیار ہیںان خیالات کا اظہار اشرف کریم ڈھیڈھی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے سی ڈی اے کو تمام رقم جرمانے کی مد میں ادا کرچکے ہیںمیں ہر متاثر شخص سے ملنے اور قم واپس کرنے کے لیے تیارہوںاورسیز ہمارے ساتھ رابطہ کررہیں جیسے وہ اپنا حساب بھیج دیں گے ہم بہت ان کو رقوم واپس کردیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ مزکورہ پراجیکٹ2013 میں شروع کیا تھا جس کے تحت مختلف لوگوں کو فلیٹس اور دوکانوں کے بچنے کیلئے بکنگ شروع کی تھی اس وقت سی ڈی اے کے پلان شامل نہیں تھاان کا کہنا تھا میں متاثرین اور سمندر پار پاکستا نیوں کاہمدرد ہوں ان کی ایک ایک پائی واپس کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہوںجو بھی متاثرشخص رابطہ کرے گا ہم فلوفور اسکی رقم واپس کردیں گے

شیئر کریں

Top