عوامی احتجاج پر بسین ہسپتال سے 5ڈاکٹروں کا تبادلہ کر دیا گیا

گلگت( بیورو رپورٹ)گلگت کے نواح بسین میں احتجاج اور مظاہرے پر پانچ ڈاکٹروں کا تبادلہ کر دیا گیا۔بسین کے عوام نے مقامی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے خلاف دو روز سے گلگت غذر روڈ پر احتجاج کر کے آمد و رفت کے لیے بند کر دیا تھا جس پر حکومت نے مطالبات کو تسلیم کر کے پانچ ڈاکٹروں کا بسین ہسپتال تبادلہ کر دیا تبادلہ کیے جانے والوں میں میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر مہتاب جان ،ڈاکٹر کرن اکبر ، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالباری ،ڈاکٹر احسان الحق اور ڈاکٹر ڈاکٹر غلام نبی شامل ہیں۔

شیئر کریں

Top