راولپنڈی میں سجاد حسین کے بہیمانہ قتل کیخلاف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ

g8-7.jpg

سکردو (بیورو رپورٹ)راولپنڈی میں سکردو سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا بہانہ قتل، سول سوسائٹی بلتستان کے زیر اہتمام یاد گار چوک سکردو پر احتجاجی مظاہرہ، وفاقی حکومت اور پنجاب کی صوبائی حکومت سے فوری قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ، مظاہرین کا گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سے بھی قاتلوں کی گرفتاری کے لئے بھر پور کردار ادا کرنے کا مطالبہ، احتجاجی مظاہرہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں، طلبہ تنظیموں کے ذمداران اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، گلگت بلتستان کے لوگوں کی جان و مال کو تحفظ دینے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں مقررین جمعہ کے روز سول سوسائٹی بلتستان نے گزشتہ دنوں راولپنڈی میں بیہمانہ قتل ہونے والے مقتول سجاد حسین کے ورثا سے اظہار یکجہتی اور حصول انصاف کیلئے عوامی پارلیمان یادگارشہداء پر ایک مرتبہ پھر عدالت سجالی مقررین نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں ورنہ عوام کا غم و غصہ سیلاب بن کر ظالم کے تخت و تاج کو بہاکر لے جائیں گے ۔مقررین نے کہا کہ راولپنڈی کی معروف مارکیٹ میں قاتلوں کا آسانی سے فرار ہونا اور کئی روز گزرنے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری انتہائی قابل تشویش امر ہے

شیئر کریں

Top