مہوش حیات باتھ روم میں ڈانس کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

12345-37.jpg

کراچی(ویب ڈیسک)اعلی ترین سول ایوارڈ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات باتھ روم میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زر میں آگئیں۔گزشتہ روز مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اداکارہ کو باتھ روم میں امریکی گلوکار گویون کے گانے (Heartbreak Anniversary) پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔مہوش حیات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی تاہم ان کی ویڈیو کو لے کر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِ عمل دیکھنے کو ملا۔سمرا اسحاق نامی انسٹاگرام صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ لگتا ہے پانی ختم ہوگیا اور موٹر چلانے میں دیر ہوگئی۔ مہوش نامی صارف نے کہا کہ امیر لوگ بھی باتھ روم میں ڈانس کرتے ہیں۔عامر ملک لکھتے ہیں یہ کیا بکواس ہے اور آخر آپ کیا ظاہر کرنا چاہ رہی ہیں؟۔دوسری جانب پاکستانی فنکاروں نے مہوش حیات کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا۔ علیزے شاہ نے ویڈیو پر دل بھیج کر اپنی پسندگی کا اظہار کیا۔ اداکارہ متھیرا نے مہوش حیات کو سویگ بیبی گرل قرار دیا۔ اداکار احمد علی بٹ نے ویڈیو پر باتھ روم سنگر اور ڈانسر لکھا۔

شیئر کریں

Top