عابدہ پروین اور نصیبو لال کی ایک دوسرے سے عاجزانہ انداز میں ملنے کی ویڈیو وائرل

12345-39.jpg

لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے ایک دوسرے کے لئے احترام اور عاجزانہ انداز نے لوگوں کے دل جیت لیے اور دونوں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔کوک اسٹوڈیو نے 14ویں سیزن کا آغاز کردیا ہے جس میں لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام تو جھوم نے لوگوں کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔ذوالفقار خان اور المعروف ذوالفی نے تو جھوم کی ایسی موسیقی ترتیب دی جس نے سننے والوں پر سحر طاری کردیا اور اس کلام کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اسے یوٹیوب پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ ٹویٹر پر بھی یہ کلام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔لیجنڈ گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کی مشترکہ پرفارمنس سے پہلے ایک دوسرے سے عاجزانہ انداز میں ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی اور دونوں گلوکاراں کے ایک دوسرے کے لئے احترام پر خوب داد دی جارہی ہے۔

شیئر کریں

Top