ماہرہ خان اومیکرون سے صحت یاب

12345-43.jpg

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اومیکرون سے صحت یاب ہوگئیں۔بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اومیکرون سے متاثر اور صحت یاب ہونے کے بعد زندگی معمول پر آنے کی تصدیق کی۔انہوں نے لکھا کہ میں صحت یاب ہونے کے بعد بال کٹوانے گئی اور ان پر گلابی رنگ کرنے کا تقاضہ کیا جس پر یئرڈریسر خوفزدہ ہوگیا تھا۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ انکار کے بعد میں نے بال کٹوائے اور جب گھر آئی تو امی نیا اسٹائل دیکھ کر حیران رہ گئیں۔اداکارہ کے مطابق وہ اس سے پہلے کبھی بال رنگوانے یا ان کا اسٹائل چھوڑنے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھیں مگر اب وہ اس تبدیلی پر خوش ہیں۔

شیئر کریں

Top