ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ

12345-79.jpg

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ ہوا۔ ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ ہوا ہے، اور ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا کی شرح 35.30 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ذرائع کے مطابق دیگر شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 5.12 فیصد، گلگت میں 4.08 فیصد، مظفرآباد میں 11.90، میرپور میں 2.17 فیصد، اسلام آباد میں 6.95 فیصد، راولپنڈی میں 9.94 فیصد، لاہور میں 8.50 فیصد، کوئٹہ میں 0.95 فیصد، پشاور میں 5.43، ایبٹ آباد 2.36 فیصد، بنوں میں 1.01، مردان 0.71 فیصد، جب کہ گوجرانوالہ،ملتان، اسکردو اور دیامر میں یومیہ شرح صفر ریکارڈ ہوئی۔

شیئر کریں

Top