2030 تک مزید 10ہزار میگاواٹ پن بجلی کا اضافہ متوقع

123-530.jpg

اسلام آباد: واپڈا پن بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل سے 2030 تک نیشنل گرڈ میں مزید 10 ہزار میگاواٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی کا اضافہ کریگا۔

وزارت توانائی کے مطابق پن بجلی کی موجودہ پیداوار، جو تقریباً ساڑھے 9 ہزار میگاواٹ ہے، بڑھ کر دوگنا یعنی کم و بیش 20 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی۔ان منصوبوں کے مکمل ہونے پر ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت میں بھی 12ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔
واپڈا کے ان زیرتعمیرمنصوبوں میں دیا مر بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، مہمند ڈیم، تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ، نائے گاج ڈیم، کرم تنگی ڈیم، کچھی کینال اور کے فور پراجیکٹ قابلِ ذکر ہیں۔
یہ منصوبے 2024 سے 2030کے دوران مرحلہ وار مکمل ہوں گے۔

شیئر کریں

Top