زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم

123-828.jpg

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کیس میں تحریک انصاف کے 102 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس پر تشدد، پولیس گاڑیوں کو جلانے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر عدالت نے ملزمان کو 3 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
دوران سماعت، پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ ملزمان سے اسلحہ، پیٹرول بم اور ڈنڈے سوٹے برآمد کیے گیے لہٰذا عدالت ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے۔
وکیل ملزمان نے کہا کہ ملزمان کا اس مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، مقدمے میں شامل دفعات دیکھیں اور یہ ثابت ہی نہیں ہوتا جبکہ کسی بھی مضروب کا میڈیکل موجود نہیں ہے۔ میرا ملزم دل کا مریض ہے اور کارڈیالوجی میں چیک اَپ کے لیے گیا تھا، میرے ملزم کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت میرے ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے اور ایف آئی آر میں درج مقدمے کے ملزمان کو ڈسچارج کیا جائے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور اضافی نفری تعینات کی گئی۔

حکومت کا ملک میں افراتفری پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی اور قومی امور پر اجلاس ہوا جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کرتے ہوئے ملک میں افراتفری پھیلانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد اجلاس میں شرکت کی۔ 6 گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں ملک کی معاشی ، سیاسی، داخلی وخارجی سمیت امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
’انصاف کے دو الگ الگ معیار قابل قبول نہیں‘
اجلاس میں کہا گیا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ عدلیہ کے حالیہ برتاؤ کے بعد انصاف کے پلڑے برابر نہ ہونے کا تاثرمزید گہرا ہورہا ہے، ایک ملک میں انصاف کے دو الگ الگ معیار قابل قبول نہیں۔
اجلاس میں جوڈیشل کمیشن پر ’حملے‘ میں پولیس افسران اور اہلکاروں پر تشدد، توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر ’حملوں اور تشدد‘ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس طرزعمل کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا گیا کہ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل متشدد تربیت یافتہ جتھوں کے ذریعے ریاستی اداروں کے افسروں اور اہلکاروں پر لشکر کشی انتہائی تشویش ناک ہےجسے کوئی بھی ریاست برداشت نہیں کرسکتی لہذا ان عناصر کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔
اجلاس نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ عسکریت پسندوں کا جتھہ قرار دیا اور کہا گیا کہ تمام شواہد اور ثبوت موجود ہیں لہذا قانون کے مطابق اس ضمن میں کارروائی کی جائے گی۔
دریں اثنا اجلاس کو معیشت، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی، عوامی ریلیف کے لیے وزیراعظم کے اقدامات سےبھی آگاہ کیا گیا جن میں کسان پیکیج، رمضان میں غریب خاندانوں کو آٹے کی مفت فراہمی، کم آمدن والے لوگوں کے لیے پٹرول کی قیمت میں 50 روپے کی خصوصی رعایت دینے کی اسکیم، ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے سی ایس ایس کے خصوصی امتحان کا انعقاد، شمسی توانائی کے فروغ، نوجوانوں کے لیے بلاسود اور رعایتی قرض ، سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر پروگرام شامل ہیں۔
اجلاس میں وزیراعظم کے مشکل حالات کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے اقدامات کو سراہا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس کے شرکا نے سوشل میڈیا پر اور بیرون ملک سے اداروں بالخصوص آرمی چیف کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اس مذموم ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں۔ شرکا نے کہا کہ لسبیلہ کے شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلانے والے عناصر بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا اور دنیا کے مختلف حصوں میں مظاہروں کے ذریعے یہ مذموم مہم چلا رہے ہیں۔ اجلاس نے ان تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا۔
اجلاس کے شرکا نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اورپی ٹی آئی وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو لیک کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے مریم نوازشریف کے بارے میں نامناسب گفتگو کی مذمت کی۔
اجلاس میں 22 مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں ریاستی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

مبینہ آڈیو لیک؛ مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو قابل مذمت ہے، وزیراعظم

123-827.jpg

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور ایڈووکیٹ خواجہ طارق کی مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز سے متعلق گفتگو کو قابل مذمت قرار دے دیا۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے، خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص خواتین کو پر زور مذمت کرنی چاہیے‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں یہ منفی سوچ روک سکتی ہے۔ خیال رہے کہ مبینہ آڈیو لیک میں ثاقب نثار اور سینئر ایڈووکیٹ خواجہ طارق کو مریم نواز کا نام لیے بغیر گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔ مبینہ آڈیو لیک میں ایڈووکیٹ خواجہ طارق کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’سر! یہ جو خاتون بہت بول رہی ہے، اسے روکیں۔ سر! اس کا جواب اچھی طرح دیجئے‘۔
جس پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جواب دیا کہ ’میں نے اس پر سوچ، الحمد اللہ۔ میں کنفیوژ یا ڈپریس نہیں ہوں، جب ضرورت پڑی انہیں کہہ دیں گے دھماکا کردیں‘۔

ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی ’مریم نواز‘ سے متعلق مبینہ آڈیو لیک

123-826.jpg

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور ایڈووکیٹ خواجہ طارق کی مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر ’مریم نواز‘ سے متعلق مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے۔

مبینہ آڈیو لیک میں ثاقب نثار اور سینئر ایڈووکیٹ خواجہ طارق کو مریم نواز کا نام لیے بغیر گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔ مبینہ آڈیو لیک میں ایڈووکیٹ خواجہ طارق کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’سر! یہ جو خاتون بہت بول رہی ہے، اسے روکیں۔ سر! اس کا جواب اچھی طرح دیجئے‘۔
جس پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جواب دیا کہ ’میں نے اس پر سوچ، الحمد اللہ۔ میں کنفیوژ یا ڈپریس نہیں ہوں، جب ضرورت پڑی انہیں کہہ دیں گے دھماکا کردیں‘۔
مبینہ آڈیو لیک میں ایڈووکیٹ خواجہ طارق دوبارہ ثاقب نثار سے مخاطب ہوئے کہ ’آپ نے نجی چینل پر اچھا جواب دیا، آپ مجھے بتادیں، جو کہیں گے اسی طرح ہوگا‘۔

بلدیاتی الیکشن شیڈول کو مسترد کرتے ہیں، ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے، بلاول بھٹو

123-825.jpg

کراچ: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بلدیاتی الیکشن شیڈول کو مسترد کرتے ہیں اور سندھ حکومت سے کہتا ہوں کہ فوراً ہائیکورٹ میں ضمنی الیکشن شیڈول کو چیلنج کریں۔

کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے امراض قلب کے ’’ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز‘‘ اسپتال کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کا شیڈول دینا مذاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپلزپارٹی نےحیدرآباد میں کلین سوئپ کیا جبکہ کراچی میں پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری، الزام لگاتے تھے کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن نہیں چاہتی لیکن پیپلزپارٹی نے محنت کے بعد کراچی کا الیکشن جیتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں جیالا میئر ہوگا تو کیا قیامت ٹوٹ پڑے گی؟ اب ان کو ہضم نہیں ہو رہا کہ کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ حیران ہوں کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن ہو چکے مگر عوام نمائندوں سے محروم ہیں، جان بوجھ کر نمائندوں سے محروم رکھاجا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی تھنڈر اسکواڈ کا مقابلہ کرتی تھی اور کبھی باہر بیٹھے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتی تھی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم انسانیت کی بنیاد پر علاج کرتے ہیں، این آئی سی وی ڈی ہر صوبے میں پوری قوم کے لیےماڈل بننا چاہیے اور آگر دوسرے صوبے چاہیں تو ندیم قمر ان کو دینے کو تیار ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ اختیارات کی منتقلی اور 18ویں ترمیم سے کیا ملااسکا جواب این آئی سی وی ڈی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت میں انقلاب مفت علاج ہے اور این آئی سی وی ڈی کا تسلسل رکنے والا نہیں ہے، ہم دیگر شہروں میں بھی دل کے مفت علاج کی سہولیات دیں گے۔ این آئی سی وی ڈی یورپ بھارت کے کسی اسپتال کا مقابلہ کر سکتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پچھلے 10، 15 سال سے پیپلزپارٹی کی کردارکشی میں لگے ہوئے ہیں لیکن این آئی سی وی ڈی سب کو منہ توڑ جواب ہے۔ کچھ کہتے ہیں کہ وہ 30 سال سے جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں اور میں 30 سال کی عمر کا ہوا تو دنیا کا سب سے بڑا مفت علاج کا سینٹر بنا دیا۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں این آئی سی وی ڈی جیسا ایک ادارہ دکھا دیں۔ انتہا پسندی، دھونس، نفرت اور تقسیم کی سیاست چھوڑ دیں اور آج کل یہ اپنی نفرت انگیز سیاست چلا رہے ہو تو اپنا نقصان کر رہے ہو۔

حکومت کا غریب عوام کیلیے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ

123-824.jpg

لاہور: وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیر اور غریب کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کا فرق ہوگا۔ غریب لوگوں کے لیے پیٹرول پر رعایت کے فیصلے پر 6 ہفتوں میں عمل کیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ گاڑیوں والے پیٹرول کی قیمت زیادہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان جہاں روٹی چوری کرنے پر جیل اور دوسرا مجرم ایسا جس کے لیے عدالتیں بلاتی رہیں تو کہتے ہم پر قانون لاگو نہیں۔ بنی گالہ 400 کنال کی کوٹھی عمران خان کی ہے، جرأت کیسے ہوئی؟ پولیس کو کیوں بھیجا؟ باہر بیٹھے کارکن ملک و قانون کی ایسی تیسی کریں گے۔عمران خان کہتے ہیں جو آئین و قانون میں لکھا ہے تو کیا وہ مجھ پر لاگو ہوگا۔آئین ہوگا کہیں لیکن مجھ پر لاگو نہیں۔
انہوں نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ شخص جس کے ہاتھ میں آئین دیا گیا تھا، جس کے ہاتھ میں ووٹ نہیں، مگر سلیکٹڈ زدہ دھاندلی کا کوئی کاغذ دیا گیا تھا کہ اس ملک کے غریب لوگوں کی حفاظت کرنا، وہ کہہ رہا ہے کہ ان سب کی ایسی کی تیسی۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم صاحب سے درخواست کی کہ یہاں تو دو ملک ہیں، امیر کا الگ اور غریب کا الگ، جس پر انہوں نے کہا کہ غریب کے ملک کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ۔ ہماری پارٹی کے لیڈر نواز شریف صاحب نے بھی یہی کہا اور وزیراعظم نے بھی کہا کہ اگر دو ملک ہیں تو غریب کے ملک کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیرف الگ کرکے غریب کا بل اور امیر کا بل علیحدہ کردیا۔ ہماری قیادت نے کہا کہ ایک غریب آدمی جو گیس استعمال کررہا ہے اس کا پاکستان علیحدہ کردو، آج کے بعد وہ ایک چوتھائی بل ادا کریں گے۔ امرا کی بھی ہم عزت کرتے ہیں، لیکن وہ چار گنا زیادہ پیسے دیں گے، اور وہ پیسے جمع کرکے ہم ان غربا کو گیس دیں گے۔
وزیرمملکت نے بتایا کہ وزیراعظم اور نواز شریف نے کہا کہ آپ غریب اور امیر کا پیٹرول بھی علیحدہ کریں۔ گیس کی طرح دونوں کا پیٹرول کا خرچہ بھی علیحدہ کردیا۔ وزیراعظم کے حکم کے مطابق ایک اسکیم پیش کی گئی، جس میں انہیں بتایا گیا کہ مستقبل میں غریب کا پیٹرول کا خرچ کم کردیا جائے گا ۔ حکومت غریب کے پیٹرول کی قیمت کم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بڑی گاڑیوں والے پیٹرول کی زیادہ قیمت دیں گے، جس سے غریب کے پیٹرول کی قیمت کم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن گھرانوں میں پرتعیش اشیا استعمال کی جا رہی ہیں، یہ ان کا حق ہے کہ استعمال کریں، محنت سے بنائی ہیں لیکن وہ اب گیس اور پیٹرول کی زیادہ قیمت ادا کریں گے۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں غریب عوام کے لیے 100 روپے کم کرنے کے فیصلے پر 6 ہفتوں میں اس پر عملدرآمد ہو جائے گا جب کہ گیس کے ٹیرف الگ کرنے پر یکم جنوری سے نفاذ ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز میڈیا پر خبریں تھیں کہ 50 روپے کم کیے جائیں گے تاہم وزیراعظم نے کہا کہ اسے 100 روپے تک کم کریں، جس کے بعد یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ غریب، امیر کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمت کا 100 روپے کم دے گا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ صاحب ثروت ہیں، لگژری اشیا استعمال کرتے ہیں، مہنگی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، وہ اصل قیمت ادا کریں گے۔ یہ کسی کے باپ کا ملک نہیں ہے، اس ملک میں 22 کروڑ لوگ ہیں جس میں سے 21 کروڑ لوگ غریب ہیں، جو عزت سے روٹی کماتے ہیں مگر مشکل سے کماتے ہیں۔ وہ لوگ جنہیں اللہ نے دیا ہے، اُن سے ہم لیں گے اور وہ لوگ جو اللہ کی زمین پر اپنے بچوں کو عزت سے پالنے کی کوشش کررہے ہیں، اور اپنے ماں باپ کی خدمت میں کوشاں ہیں، انہیں ان کی زندگی میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ امیر اور غریب کے ٹیرف میں فرق کی پالیسی ابھی صرف دو چیزوں (گیس اور پیٹرول) پر ہے، تاہم یہ پالیسی اب ہرچیز میں نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں کے بعد ایک تیسرا پروگرام لے کر آئیں گے۔ جب تک ہماری حکومت ہے، ہماری پالیسیاں ایسی ہی چلتی رہیں گی کہ امیر کو ٹیکس کریں گے اور غریب کی زندگی میں سہولت پیدا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج سامنے آیا ہے، ماہ رمضان میں آٹے پر بدتہذیبی کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔گیس کا سرکلر ڈیٹ 1700 ارب روپے ختم کر دیا گیا۔ ایل این جی پر کام کررہے ہیں۔ گیس کے ٹیرف میں یہ ہو نہیں سکتا کہ کم قیمتوں کااعلان کردیں تو پھر واپس لے لیں۔ سستا پیٹرول کے لیے گاڑیوں موٹرسائیکل اور شناختی کارڈ کے ڈیٹا پر پیغام آجائے گا ۔ موٹرسائیکل 2 یا 3 لیٹر سے زیادہ پیٹرول نہیں دیں گے۔ غریب کی 21 لیٹر پیٹرول کی ضرورت ہے۔ 2 سے 3 لیٹر ہی وہ لے سکے گا۔ گاڑی والے کو 30 لیٹر تک سبسڈی دیں گے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ کبھی نہیں کہا کہ مارچ میں روس سے تیل آئے گا، کہا تھا کہ اپریل میں آرڈر دیں گے۔ روس سے تیل کی خریداری کے لیے بات چیت کررہے ہیں۔ ایران سے تیل پر کوئی اعتراض نہیں۔ کوئی بھی ایسا طریقہ تیل کی قیمت سستی ہو، لیکن پابندیاں نہ لگیں۔ اپنے فیصلے خود کریں گے، دوسرا ملک نہیں کرے گا۔تیل کے لیے بین الاقوامی پابندیاں نہیں لگنی چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ دو پاکستان ہیں، ایک طاقت ور کا، اور ایک کمزور کا، دو پاکستان ہیں، ایک امیر کا، ایک غریب کا۔ وزیر مملکت نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے وہ مبینہ آڈیو سنی ہے، جو مبینہ طور پر سابق چیف جسٹس صاحب کی آڈیو ہے۔ جس میں وہ اسی زبان سے، جو ہاتھ تک آتی ہے، تمام فیصلے لکھتے تھے۔ وہ تمام فیصلے کہ فونٹ ڈاؤن لوڈ کیا آٹھ سال، رات کو باپ کے سامنے 2 بجے اس کی جوان بیٹی کو ہتھکڑی لگا کر گھسیٹ، اس کو پتا لگے کہ میں چیف جسٹس ہوں، مبینہ طور پر ان ہی کی ایک آڈیو باہر آئی ہے، جس میں نامناسب زبان استعمال ہوئی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ایک شخص جو اپنے آپ کو چیف جسٹس کہتا ہو۔میاں صاحب! کوئی خود حیا نہیں کرتے تو جس کرسی پر بیٹھے تھے اسی کی حیا کرلو، کوئی زبان ہی کو لگام دو اگر ہاتھ کو نہیں دے سکے۔ کیا زبان بولی ہے۔ اور وہ ایک بھگت سنگھ کے دوسرے ماننے والے ایک اور بھی ہیں، وہ خاندانی طور پر بھگت سنگھ کے زمانے سے سازشوں کا جال بنتے چلے آ رہے ہیں، وہ کیا کہہ رہے ہیں کہ ٹھوک دیں گے۔ آپ مجھے بتائیں جب دو لوگ ٹیلی فون پر مبینہ طور پر بیٹھ کر ایک دوسرے کو کہہ رہے ہوں کہ اس عورت کو ٹھوک دو۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ہے اس ملک میں جسے نہیں پتا کہ مبینہ طور پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کس عورت کی بات کررہے ہیں؟اور بات کیا کررہے ہیں کہ ٹھوک دو اسے۔
انہوں نے کہا کہ قتل کی سازش کس کو کہتے ہیں ایک شخص دوسرے کو کہہ رہا ٹھوک دو۔ کیا ملک ہے کیا گفتگو ہے، ایک کہتا کہ عدالت نہ وارنٹ نہ پولیس لگتی دوسرا کہتا عورت کو ٹھوک دو ۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر داخلہ سے کہوں گا کہ آڈیو کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ اگر ٹیپ ٹھیک ہے، اگر مبینہ طورپر دوسرے نے کہا ٹھوک دو تو اس کی انویسٹی گیشن ہونی چاہیے اگر قتل کی پلاننگ ہے تو مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا زمان پارک واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان

123-823.jpg

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زمان پارک واقعے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب حکومت نے زمان پارک واقعے کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ نے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت ریاست کی حکمرانی بہت ضروری ہے اور بتانے کی ضرورت ہے کہ ریاست موجود ہے، دو روز قبل سڑک کلیئر کروانے کا آپریشن کیا کیونکہ مستقل سڑکوں کو بند نہیں رکھ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز عمران خان کے گھر کے گیٹ تک پہنچ گئی تھی لیکن دونوں مرتبہ واپس بلایا کیونکہ ہم کوئی خون خرابہ نہیں چاہتے تھے۔ ایک پولیس والا گھر جا رہا تھا اس کو بری طرح مارا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایلیٹ فورس کی گاڑی کو روکا گیا اور گاڑی کو نہر میں پھینکا گیا، اگر پولیس کی گاڑی نہر میں پھینکی جائے تو پھر ریاست کی رٹ نہیں رہتی لیکن اب رٹ آف گورنمنٹ قائم ہوگی اور پولیس کی طرف بڑھنے والے ہاتھ توڑ دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ سیاسی کارکن نہیں کرتے اور سب کو پتہ ہے کہ وہاں کون کون ہے، ایسی سرگرمی کوئی سیاسی جماعت اور کارکن نہیں کرتا۔ میں اپنی پولیس فورس کے ساتھ کھڑا ہوں، اب اگر پولیس پر ہاتھ اٹھا تو ایسا جواب دیں گے کہ ریاست نظر آئے گی۔
وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس پر پولیس والوں پر تشدد کی ویڈیوز بھی دکھائیں۔ اب پولیس کو کہا جائے کہ مار بھی کھائے اور کام بھی کرے تو یہ ممکن نہیں، پولیس کو کہہ دیا ہے کہ وہ جو قانونی کارروائی کرنا چاہتے ہیں کریں۔ سیاسی سرگرمی سب کا حق ہے لیکن یہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پچھلے کچھ روز میں جو دہشت گردی ہوئی اس پر جے آئی ٹی بنا رہے ہیں اور شام تک جے ٹی آئی کا نوٹیفیکیشن ہو جائیں گا۔ الیکشن کمیشن کو بھی ان سارے حالات سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کم زخمی پولیس اہلکار کے لیے ایک لاکھ روپے اور شدید زخمی کو 5 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔ عمران خان پولیس کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور اگر پولیس پر اعتماد نہیں تو پنجاب پولیس کی سیکیورٹی واپس کر دیں کیونکہ گالیاں کھا کر پولیس سیکیورٹی نہیں دے سکتی۔
محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان صاحب اپنی پارٹی کو چلا رہے ہیں تو ویسا کرنا نہیں بنتا، اگر پولیس پر تشدد کی حوصلہ افزائی کریں گے تو یہ نہیں چلے گا۔ سیاسی سرگرمی کی اجازت ہے جو جلسہ کرنا چاہے وہ کرے اور ہمارے پاس وہ سارا ریکارڈ ہے اس لیے عدالتی حکم پر ہمارے ساتھ چلیں۔
نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسلسل پولیس والوں کو مارا جا رہا ہے اس لیے اب کہہ دیا گیا ہے کہ اب کوئی پولیس پر تشدد برداشت نہیں ہوگا، ہم لاشیں نہیں اٹھانا چاہتے اور پولیس والے صبر کر رہے ہیں۔ آئی جی کو مکمل اختیار دے دیا ہے جو کرنا چاہتے ہیں وہ کریں جبکہ رینجرز کی مدت میں توسیع کر رہے ہیں۔

معاشی استحکام کیلیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے کام لیا جائے، ڈاکٹرعطاالرحمان

1-21.png

کراچی: ملک کے معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا ہے کہ صرف زراعتی معیشت پر انحصار کر کے ملکی معیشت کو مستحکم نہیں کیا جا سکتا بلکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) اور بائیو ٹیکنالوجی کے ذریعےمختلف وائرس کے خلاف ویکسین بناکرمعیشت کو بہتر انداز میں مستحکم کیا جاسکتا ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام پہلی دو روزہ بین الاقوامی بائیومیڈیکل سائنسز کانفرنس بہ عنوان ” بریجنگ بیسک اینڈ ٹرانزیشنل ریسرچ ” سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنسی علوم، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کو ترجیح قرار دیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے انسانی گردے بنائے جارہےہیں،جن کی انسانوں میں پیوندکاری ممکن ہوگئی ہے اس کے علاوہ اسٹیم سیل ٹیکنالوجی سے جگر، گردے، دل یا دیگر اعضاء جن میں نقص پیدا ہو گیا ہو، انہیں ٹھیک کیا جا سکتا ہے، جو خلیے غیر فعال ہو گئے ہیں، ان کی جگہ نئے خلیے تخلیق کئے جا سکتے ہیں، اس لیے ہماری حکومتوں کو سوچنا چاہیے کہ صرف زراعتی معیشت پر انحصار کر کے ملکی معیشت کو مستحکم نہیں کیا جا سکتا

زمان پارک پولیس آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کل ہوگی، فواد چوہدری

123-822.jpg

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ‏عمران خان کی زمان پارک پولیس آپریشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ درخواست پر 21 مارچ کو سماعت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور پولیس کیخلاف پکڑ دھکڑ کے خلاف کیس کی سماعت کل ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ’پولیس اہلکاروں کے حملے‘ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی جس میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بھی نامزد کیا گیا۔
مقدمے کی درخواست عمران خان کی رہائشگاہ کے نگران اویس احمد کی جانب تھانہ ریس کورس میں دی گئی۔
درخواست میں نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب عثمان انور، سی سی پی او لاہور صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز افضل کوثر، ایس ایس پی آپریشن صہیب اشرف، تھانہ سی آئی اے اور صدر کے ایس پیز بھی نامزد ہیں۔

پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ اور قابل اطمینان ہے، سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ

123-797.jpg

اسلام آباد / نیو یارک: امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیک ایرک نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوہر پروگرام محفوظ اور امریکا اس کے طریقہ کار سے مطمئن ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے واضح کیا کہ پاکستان میں معاشی ،سیاسی اور انسداد دہشتگردی کی صورتحال کے باوجود وہ جوہری پروگرام کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں۔
پاکستان کی ملٹری قیادت اور جوہری پروگرام پر امریکی سینٹرل کمانڈ کے قابلِ تحسین تاثرات سامنے آئے ہیں۔ یو ایس سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کا اجلاس ہوا کمیٹی کے اجلاس میں کمانڈر سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے پاکستان کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں سوال کیا گیاْ
جنرل کوریلا نے واضح کیا کہ انکے پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے دیرینہ اور قریبی ملٹری تعلقات ہیں۔ جنرل کوریلا نے واضح کیا کہ پاکستان میں معاشی ،سیاسی اور انسداد دہشتگردی کی صورتحال کے باوجود وہ ملک کے جوہری پروگرام کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں۔

Top