اعجاز الحق کی عمران خان سے ملاقات، ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

اہور: مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق کی لاہور زمان پارک میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں مستقبل کی سیاست کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات اعجاز الحق نے تحریک انصاف میں ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز الحق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔
شمولیت کے بعد صحافی سے غیر رسمی گفتگو میں اعجاز الحق نے کہا کہ ’عمران خان کے ساتھ ہم بہت عرصے سے ہیں، ہم مل کر الیکشن لڑیں گے اور ہماری پارٹی جو شہید ضیا الحق کے نام پر ہے وہ زندہ رہے گی جبکہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں‘۔
موجود صورت حال سے متعلق سوال پر اعجاز الحق نے کہا کہ ’جتنی جلدی ممکن ہو ملک کو مشکلات اور مسائل سے نکالنا چاہیے اور ہر قسم کی بات چیت کے لیے آپس میں ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے اور اگر یہ خود نہیں بیٹھ سکتے تو کوئی ان کو ساتھ بیٹھا سکتا ہے‘۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ’عمران خان نے بولا کہ ہم ہر کسی سے بات چیت کرنے کیلیے تیار ہیں مگر ابھی الیکشن کے بارے میں بات کریں کیونکہ اب اور کسی چیز پر بات نہیں ہوسکتی‘۔ اعجاز الحق نے کہا کہ ’لوگوں کے گھر پر جانا، شیلنگ کرنے کے واقعات پاکستان میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں، ایسا نہ ہو کہ ترازو کے پلڑے برابر کرواتے کرواتے ترازو ہی ٹوٹ جائے‘۔

رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں، ماہر فلکیات

123-796.jpg

کراچی: کراچی سمیت پاکستان کے مختلف حصوں میں رمضان المبارک کا چاند بدھ 22 مارچ بمطابق 29 شعبان کو نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

معروف فلکیاتی سائنسدان اور جامعہ کراچی کے شعبہ ایسٹرو فزکس اینڈ پلانیٹری سائنس کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی نے “ایکسپریس” کو بتائی انھوں نے بتایا اس برس رمضان کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی رات 11 بج کے 13 منٹ پر ہوجائے گی اور اگلے روز 22 مارچ کی شام جب کراچی میں غروب آفتاب کراچی 6 بج کے 43 منٹ پر ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اسی اثنا میں ہلال 47 منٹ تک افق پر رہے گا اور غروب ہلال 7 بجے کر 30 منٹ پر ہو گا۔ یاد رہے کہ غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر 19 گھنٹے 30 منٹ تک ہوگی اس دوران ہلال کی افق سے بلندی 10 ڈگری ہوگی اور چاند کا تقریبا” 0.9 فیصد حصہ روشن ہو گا جبکہ چاند کا زمین سے فاصلہ صرف 3 لاکھ 82 ہزار کلومیٹر ہو گا۔
ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق ان اعداد و شمار کی روشنی میں 22 مارچ کی شام کراچی اور گوادر سمیت ملک کے جنوبی علاقوں سے ہلال دوربین سے دیکھنا آسان ہوگا البتہ برہنہ آنکھ سے ایسا ہلال دیکھ لینا ایک چیلنج ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر 23 مارچ کو پہلا روزہ کر دیا گیا تو 29 رمضان کی شام کو عید کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اگر پہلا روزہ 24 مارچ کو کیا گیا تو 29 رمضان کی شام کو عید کا چاند بہت واضح روشن اور موٹا ہو گا۔

آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن اور غیر جانبدار اسٹیبلشمنٹ کے بغیر شفاف انتخابات ممکن نہیں، سراج الحق

123-795.jpg

شاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرائے جائیں۔ آزاد عدلیہ، آزاد الیکشن کمیشن اور غیر جانبدار اسٹبلشمنٹ کے بغیر شفاف انتخابات ممکن نہیں۔ ملک کی تباہی میں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں برابر کی ذمہ دار ہیں۔

باڑہ بازار میں تحریک حقوق قبائل کے خیبر امن جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کل تک اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہی تھی اور آج پی ڈی ایم کے سر پر دست شفقت رکھا ہوا ہے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی جنگ کرپشن اورسودی نظام کے خاتمے کے لئے نہیں کرسی کیلئے ہے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے کشمیر کا سودا کیا، ملکی تقدیر کے فیصلے آئی ایم ایف کر رہا ہے، شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے ملک میں غیر جانبدار اسٹبلشمنٹ، آزاد عدلیہ اور آزاد الیکشن کمیشن کا ہونا ضروری ہے اگر ایسا نہ ہوا تو شفاف الیکشن کا انعقاد ناممکن ہوگا۔

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی؛ عمران خان سمیت 17 رہنماؤں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

123-794.jpg

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں پر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر ہنگامہ آرائی کے جرم میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور 17 پی ٹی آئی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر تھانہ رمنا کے ایس ایچ او رشید کی مدعیت میں درج کی گئی۔
توڑ پھوڑ کرنے والے کل 38 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں پر سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا ہے۔
مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان 3:30 پر ہجوم کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچے جبکہ عمران خان کے ہمراہ آنے والے ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پی ٹی کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور پی ٹی کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کو چاروں اطراف سے گھیرلیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نے گھیر کر پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور جلاؤ گھیراؤ کیا، جی الیون پر واقع پولیس چیک پوسٹ کو آگ لگائی گئی۔ تھانہ گولڑہ کے ایس ایچ او کی سرکاری گاڑی کو توڑا گیا۔

زمان پارک آپریشن؛ یہ سیاسی کارکنان نہیں تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں، مریم نواز

123-793.jpg

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے زمان پارک آپریشن کی تصاویر اور ویڈیوز ٹویٹ کرائی ہیں اور کہا ہے کہ دیکھیں انہیں! یہ سیاسی لوگ نہیں تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں جو کالعدم تنظیموں سے یہاں بھرتی کیے گئے۔

اپنے کئی ٹویٹس میں مریم نواز نے زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرائی ہیں اور کہا ہے کہ انہیں غور سے دیکھیں! سچ کو چھپانا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب سیاسی کارکنان نہیں یہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں جو ان کالعدم تنظیموں سے یہاں بھرتی کیے گئے جن کی عمران خان ہمیشہ حمایت کرتا رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا ثبوت خود اپنے منہ سے بولتا ہے، حکومت اس پر ضرور کارروائی کرے اس سے قبل کہ دیر ہوجائے۔

ان کا مقصد جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنا یا گرفتار کرکے بلوچستان لیکر جانا تھا، عمران خان

123-792.jpg

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ان کا مقصد جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنا یا گرفتار کرکے بلوچستان لیکر جانا تھا تاکہ میں اپنی پارٹی کے کسی فرد کو انتخابی ٹکٹ جاری نہ کرسکوں۔

اپنے ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے نگران حکومت پر انتقامی کارروائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے اکیلا کر کے جوڈیشل کمپلیکس تک پہنچایا جائے، نگران حکومت الیکشن کے علاوہ سب کچھ کرر ہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کارکنوں کو ڈر تھا بدنیت لوگ عمران خان کو جیل میں ڈالیں گے اور مار ڈالیں گے، مجھے عدالت پہنچنے میں 5 گھنٹے لگے، جانتا تھا اسلام آباد نہ پہنچا تو گرفتار کے وارنٹ نکال دیے جائیں گے، جب ٹول پلازہ پہنچا تو معلوم ہوا کہ زمان پارک پر حملہ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے میرے گھر پر آپریشن شروع کردیا، گھر میں صرف بشریٰ بی بی اور کچھ ملازم تھے، میرے گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوگئے، بے شرم جو ملا لوٹ کر لے گئے۔
’زمان پارک میں داخل ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمے درج کرائیں گے‘
عمران خان نے کہا کہ زمان پارک میں داخل ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمے درج کرائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ملک میں انتشار پھیلا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب جب میں گھر سے باہر نکلتا ہوں تو کیس کردیتے ہیں اور کیس وہ لوگ کررہے ہیں جو گزشتہ 30 برس سے پاکستان میں کرپشن کررہے ہیں اور بڑے مجرم ہیں، سابق آرمی چیف نے چوروں کو ملک کی حکمرانی دے کر غداری کی ہے۔
عمران خان نے نگراں گورنرپنجاب محسن نقوی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’جو شخص آصف علی زرداری کو باپ مانیں یا وہ اُسے بیٹا تسلیم کرے، اس کا کردار کیا ہو گا؟ اسی آصف علی زرداری کو نواز شریف نے چوری کے الزام میں جیل میں ڈالا تھا۔
’یہ الیکشن نہ کرانے کیلئے بہانے بنا رہے ہیں‘
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انتظامیہ ہمیں 7 مارچ کو ریلی نکالنے کی اجازت دے لیکن اگلے روز ہی ریلی کے مقامات پر کنٹینرز لگادیے گئے اور بھاری نفری تعینات کردی گئی پھر معلوم ہوا کہ دفعہ 144 لگا دی گئی، الیکشن کے اعلان کے بعد دفعہ 144 کیسے لگ سکتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ میں نے 8 مارچ کی ریلی شام 5 بجے منسوخ کرنے کا کہا کیونکہ انتشار پھیلنے کاخدشہ تھا، یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، یہ37 ضمنی الیکشن میں سے 30 ہار چکے ہیں، یہ الیکشن نہ کرانے کیلئے بہانے بنا رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ کسی طرح الیکشن نہ ہوں، ان کی کرپشن کے اوپر کہانیاں لکھی ہوئی ہیں، اب تک مجھ پر 96مقدمے درج ہوچکے ہیں۔
’22 مارچ کو کو مینار پاکستان میں جلسہ کریں گے‘
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 مارچ کو (بروز بدھ) کو مینار پاکستان میں جلسہ کریں گے، پورا پاکستان دیکھے گا، یہ سمجھتے ہیں لوگوں کو ڈرا کر پیچھے کریں گے، اب لوگوں کوئی ڈر نہیں، ہم نے اعلان کیا کہ ہم الیکشن مہم شروع کریں گے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے سیشن عدالت میں اپنا کیس منتقل کرنے کا کہا تھا، کیس شفٹ کرنے کی بجائے میرے وارنٹ نکال دیے گئے، مجسٹریٹ کے وارنٹ رانا ثنا اللہ کے لیے بھی نکلے، اسے کیوں نہیں پکڑتے، ہم نے ٹی وی پر بتایا ایشیورٹی بانڈ دے رہے ہیں پھر بھی انہوں نے ایسا کیا۔

چین کا پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

1-19.png

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ چین نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقتصادی سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیجنگ میں منعقد پاک چین دو طرفہ سیاسی مشاورت (بی پی سی) کے تیسرے دور کے حوالے سے بتایا کہ دونوں فریقین نے سیاسی اور سیکیورٹی تعاون، دوطرفہ تجارت، اقتصادی اور مالیاتی تعاون، ثقافتی تبادلے، سیاحت اور عوام سے عوام کے تعلقات کو وسعت دینے اور مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کی۔ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ایک دہائی مکمل ہونے پر دونوں فریقوں پاکستان اور چین کے درمیان ہمیشہ گہری ہوتی دوستی کی علامت قرار دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقوں نے علاقائی روابط اور تعاون کو بڑھانے کے لیے دیگر فریقین کی شرکت سمیت سی پیک کی توسیع میں مصروف رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ “پاکستان اور چین اعلیٰ سطح کی مصروفیات اور مکالمے کے طریقہ کار کو بھی فروغ دیں گے اور مواصلات کے ذرائع کو مزید مضبوط بنائیں گے۔”
سیکریٹری خارجہ نے 2022 میں تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے معاشی استحکام اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے لیے چین کی جانب سے مسلسل اور فراخدلانہ تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
چین کے نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقتصادی سلامتی کے لیے چین کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد میں کریک ڈاؤن، شبلی فراز سمیت کئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

123-791.jpg

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاون شروع کردیا، شبلی فراز سمیت کئی رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایف سیون میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبلی فراز کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی، اسلام آباد پولیس کے پہنچنے پر شبلی فراز اپنے گھر پر ہی موجود تھے تاہم پولیس انہیں گرفتار کیے بغیر واپس چلی گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس چھاپے کی اطلاع ملتے ہی شبلی فراز کی لیگل ٹیم بھی ایف سیون میں انکی رہائش گاہ پہنچ گئی، شبلی فراز تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں ملزم نامزد ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گھر میں شبلی فراز کی والدہ اور اہلیہ موجود تھیں جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ شبلی فراز گھر پر نہیں ہیں جس پر پولیس واپس روانہ ہوگئی۔

وزیراعظم کا کم آمدن والوں کیلیے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ

123-790.jpg

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کم آمدن والوں کے لیے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی سے ملاقاتیں کیں جس میں پٹرول پر موٹر سائیکل اور رکشہ کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشہ کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پٹرولیم سبسڈی کے لیے 50 روپے فی لیٹر تک کی رقم مختص کی جائے اور پٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، پٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے اس کے لیے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔

زمان پارک میں ’حملہ‘؛ مقدمے کی درخواست میں مریم نواز اور رانا ثنا اللہ نامزد

123-789.jpg

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ’پولیس اہلکاروں کے حملے‘ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی جس میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بھی نامزد کیا گیا۔

مقدمے کی درخواست عمران خان کی رہائشگاہ کے نگران اویس احمد کی جانب تھانہ ریس کورس میں دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب عثمان انور، سی سی پی او لاہور صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز افضل کوثر، ایس ایس پی آپریشن صہیب اشرف، تھانہ سی آئی اے اور صدر کے ایس پیز بھی نامزد ہیں۔
ذرائع کے مطابق درخواست کے ساتھ لائسنس شدہ اسلحہ ساتھ لے جانے اور گھر سے لے جانے والے سامان کی بھی تفصیلات شامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ پولیس نے حملے کے دوران ملازمین سے 50 ہزار روپے بھی چھین لیے تھے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ’کپڑے اور 10 جوڑی یونیفارمز، عملے کی دستاویزات، اے ٹی ایم، پرفیومز، ہیئر ڈرائر مشینیں، 9 ایس ایم جی گنز، دو پستول اٹھائے گئے۔ درخواست میں قانونی اسلح کے لائنسنس نمبرز اور گولیوں کی تفصیل بھی درج ہیں۔

Top