خالی آسامیاں مشتہرکرکے فوری بھرتی شروع کی جائے،کمشنربلتستان

g5.jpg

سکردو (بیورو رپورٹ)کمشنربلتستان ڈویژن شجاع عالم کی ذیر صدارت ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ آفیسران کا رابطہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلتستان ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نے شرکا کو ہدایات دیں کہ وہ دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس کے مسائل کی بر وقت داد رسی ہو سکے۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کے تحت منظور شدہ بحالی کے کام جلد شروع اور مکمل کئے جائیں۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نے تمام محکمہ جات کے سربراہوں پر ذور دیا کہ وہ محکموں میں موجود خالی آسامیوں کو جلد مشتہر کریں اور بھرتیاں مکمل کریں جس سے بے روزگار نوجوان مستفید ہوں۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نے شرکا کو ہدایت دی کہ وہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں کے پی سی ون اور انتظامی منظوری کے جلد حصول کیلئے کوششیں تیز کریں تاکہ نئے منصوبوں پر جلد کام کا آغاز ہو سکے۔اجلاس میں ڈویژنل ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، ڈسٹرکٹ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔

سیلاب سے زراعت اورسیاحت متاثرہوئی،غلام عباس

ghulam-abbas-copy.jpg

گلگت(خصوصی رپورٹ)غلام عباس سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ نے اپنے بیان میں مقتدرحلقوں سے اپیل کرتے ہوے کہا ہے کہ ملک بھر میں اور گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور لوگوں کا جینا اجیرن ہو چکا اور یہاں کے %80 لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت اور سیاحت ہے۔ ان حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے عوام الناس کے وسائل خاص کر پھل اور فصلیں تباہ ہو چکے ہیں اور چند ماہ کی سیاحتی معاشی سرگرمی بھی مکمل طور پر متاثر ہو گئی، حکومتی و ریاستی فلاحی ادارے اور سول سوسائٹی کے ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، اور متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں اور صاف وشفاف طریقے سے ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ ان تمام اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرکے مستحقین تک ان کا حق پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریگی، اور ہر ممکن طریقے سے متاثرہ خاندانوں کا مداوا کرے گی۔

گلگت بلتستان میں نظام تعلیم کی بہتری انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں،چیف سیکرٹری

26.jpg

سکردو (بیورو رپورٹ)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں شعبہ تعلیم کی بہتری انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں اس ضمن میں کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے کے پرائمری سکولوں میں اب 2 کے بجائے کم از کم 6 کمرے ہوں گے۔ محکمہ تعلیم اور پی اینڈ ڈی اضافی طلبا کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے نئے کمروں کیلئے زیادہ سے زیادہ جگہ کی دستیابی کو یقینی بنائیگا پرائمری سکولوں میں لائبریری اور کمپیوٹر لیب کا ہونا بھی لازمی ہو گا کابینہ نے جی بی کے سکولوں اور کالجوں کے طلبا کیلئے ان کی باہمی مہارتوں، اعتماد، شخصیت کی نشوونما اور ملازمت کی اہلیت کو بہتر بنانے کے لیے عوامی تقریر کے اقدام کی منظوری دی ہے۔ طالب علموں کو ان کی شخصیت کو نکھارنے کی تربیت دینے کے لیے عوامی بولنے والے پیشہ ور افراد کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ 3. کابینہ نے کیمبرج اور رورل ایمپاورمنٹ فار انسٹیٹیوشنل ڈویلپمنٹ (REPID) کے ساتھ ایم او یو کی منظوری دی ہے جس میں اسکول سے باہر بچوں، استعداد کار میں اضافے، اساتذہ کی تربیت، سیکھنے والوں کی تشخیص، نصابی کتابوں کی اشاعت، تعلیم میں مشاورتی خدمات جیسے شعبوں میں کام کرنا ہے۔ 4. مزید برآں، کابینہ نے چلاس قلعہ کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس نے سیاحت کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے جی بی میں تمام آثار قدیمہ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ 5. کابینہ نے صوبے میں PMRU اور GIS Hub قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ یہ افسران کی کارکردگی، شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بنانے کے لیے کیا جاتا ہے جو کہ گڈ گورننس کے بنیادی اصول ہیں۔انھوں نے بتایا کہ آج، میں نے چیئرمین ایف پی ایس سی کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے درخواست کی کہ وہ جی بی میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے عمل کو تیز کریں۔ یہ ایک دیرینہ مسئلہ تھا جو تعلیم کے شعبے میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا تھا۔ ایف پی ایس سی نے پہلے ہی عمل شروع کر دیا ہے اور مرد اساتذہ کی منظوری کے لیے نامزدگیوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ خواتین اساتذہ کے لیے کاغذات نامزدگی آج کمیشن کے سامنے پیش کیے جائیں گے اور جلد منظوری دی جائے گی۔ انشا اللہ تعلیمی نظام میں تمام تر اصلاحات سے صوبے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

کمشنرکو50ڈپٹی کمشنرکو25لاکھ ڈیزاسٹرفنڈدیاجائیگا،وزیراعلی

g7.jpg

گلگت (بادشمال نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ضلعی محکموں کے سربراہان کے ا جلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر غذر کو ہدایت کی ہے کہ بوبر سمیت سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں کی بحالی کیلئے کام ایمرجنسی بنیادوں پر کام شرو ع کرے جس کی منظور ی دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو 25 لاکھ ڈیزاسٹر فنڈ اور کمشنرز کو 50 لاکھ ڈیزاسٹر فنڈز دیئے جائیں گے جس کی منظوری کیلئے کابینہ اجلاس میں سمری پیش کی جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت کام شروع کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر غذر متاثرین کے نقصانات کا حقیقی تخمینہ تیار کرے۔ معاشی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بحالی کے کام کریں گے تاکہ بقایاجات پیدا نہ ہوں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 2مہینے کا گندم فراہم کریں گے۔ بوبر سیلاب میں دبے میتوں کو نکالنے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اورمتاثرین کی بحالی کیلئے تمام متعلقہ محکمے اقدامات کریں۔

ہنزہ میں کوہل اورپانی کے پائپ لائن بحال نہ ہوسکے،عوام سراپااحتجاج

gilgit-baltitsn.jpg

ہنزہ(بیورورپورٹ)ضلع ہیڈ کواٹر علی آباد ہنزہ میں گزشتہ بارشوں کی وجہ سے پینے پانی کا پائپ لائن اور کھیتی باڑی کے کوہل بری طرح متاثر ہوا اور پچھلے بارہ دنوں سے پورے علی آباد میں پانی کا نام و نشان نہیں ہے ،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ ڈی سی ہنزہ ، ایکسین بی اینڈ آر، اور ڈی، ڈی واٹر منیجمنٹ ایک دو دن کے اندر اندر پانی بحال کروائیں۔ خاص کر پینے کے پانی کا پائپ جو کہ تین مختلف جگہوں سے کٹ گیا ہے۔ اس کے لئے بی اینڈ آر کے پلمبرز کے ساتھ ساتھ دس بارہ مزدور کو بھی لگا کر پانی کو جاری کرا دیں کیونکہ بی اینڈ آر کے دس پلمبرز سے وقت پر کام مکمل ہونا ناممکن ہے۔ ایک دو دن کے اندر اندر پانی کا مسلہ حل نہیں ہوا۔ تو علاقے کے حالات خراب ہونے کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہوگی۔

استورکے احتشام الحق کے انٹرامتحان میں 1042نمبر

ahtisham-ul-haq-copy.jpg

استور(پ ر) طالب علم احتشام الحق عارفی ولد ڈاکٹر عبدالوحید نے فیڈرل بورڑ پری میڈیکل گروپ ایف اے سی میں 1100 میں سے 1042 نمبر حاصل کرکے اپنے والدین اور اسکول کا نام روشن کیا ہے احتشام الحق گلگت بلتستان کے ماہر سرجن انگلینڈ میں خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹر طارق محمود کا بھانجا ہیں جبکہ ماہر سرجن ڈاکٹر عبدالباری اور ماہر سرجن ڈاکٹر سمیع اللہ خان ڈاکٹر سعدیہ یوسف کے بھی بھانجا ہے استور عیدگاہ سے تعلق رکھنے والے معروف استاد سعادت خان سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکشین محمد طلااللہ خان سابقہ ہیڈ ماسٹر محمد یونس کے پوتا ہے احتشام الحق شروع سے ہی اپنی کلاس کے اندر پوزیشن حاصل کرنے والے بہت قابل طالب علم تھے

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں میں پفوابھی پیش پیش

g13.jpg

اسلام آباد(پ ر)حالیہ مون سون بارشوں اور ملکی سطح پر سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ابھرتی ہوئی صورتحال، پورے ملک میں انسانیت کے تحفظ کے لیے قومی سطح پر بھرپور کوششوں اور تعاون کی متقاضی ہے۔پاکستان ائیر فورس ویمن ایسوسی ایشن(پفوا)ایک فلاحی تنظیم ہونے کے ناطے قدرتی آفات کے دوران متاثرین کی اعانت کیلئے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ اسی سلسلے میں صدر پفوا بیگم ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، کی متحرک قیادت میں پاکستان ایئر فورس ویمن ایسوسی ایشن نے ریجنل ایئر کمانڈز اور پفوا کی چیئرپرسنز کے ہمراہ پاک فضائیہ کی تمام ائیر بیسز پر ضرورتمند افراد کے لیے عطیات، کپڑے اور دیگر اشیائے ضروریہ جمع کرنے کی غرض سے پاک فضائیہ کی تمام ائیر بیسز پر مراکز پفوا میں پفوا ریلیف کیمپس قائم کیئے ہیں۔پاکستان ائیر فورس ویمن ایسوسی ایشن کی کاوشوں اور پاک فضائیہ کی خواتین کی بھرپور شمولیت کے نتیجے میں جمع کیئے جانے والے عطیات میں-/14,083,883روپے بطور مالی امداد، 7100 مردوں کے ملبوسات، 9700 خواتین کے کپڑے، 10500 بچوں کے ملبوسات کے علاوہ 3400 موسم سرما کے ملبوسات، 1200 کمبل اور 1000 بستر شامل ہیں جو پاک فضائیہ کی جانب سے ملک بھر میں سیلاب سیمتاثرہ علاقوں میں قائم کردہ فلڈ ریلیف کیمپوں میں بھیجے جا رہے ہیں تاکہ انہیں ضرورت مند اور متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا جاسکے۔صدر پفوا، بیگم ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، کا ویژن، افسران کی بیگمات کی بھر پور شمولیت اور اس نیک امر میں حصہ لینے پر پاک فضائیہ کی خواتین کا بیلوث جذبہ خدمت قابل ستائش ہے۔

سیلاب متاثرین کی بھرپورمعاونت ،پی ایس ڈی پی منصوبوں پر کام مزید تیز کرینگے،کائرہ

g17-3.jpg

اسلام آباد(بادشمال نیوز) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے مشیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزمان کائرہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سیلابی تباہ کاریوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کیا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں وفاقی حکومت کے ذریعے بھرپور تعاون کریں گے۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزمان کائرہ نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ وہ وفاقی حکومت کے ذریعے متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کریں گے اور عوامی مسائل پر قابو پانے کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان دورے کی دعوت دی تاکہ علاقے میں سیلابی تباہ کاریوں کا خود جائزہ لیں۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان جاری مختلف پی ایس ڈی پی منصوبوں پر کام مزید تیز کیا جائے گا تاکہ عوام کو درپیش مسائل پر قابو پایا جاسکے

چیف کورٹ عوام کو دہلیز پرسستا اور فوری انصاف فراہمی کیلئے کوشاںہے،چیف جسٹس

g16-5.jpg

گلگت (بادشمال نیوز) چیف جسٹس گلگت بلتستان کورٹ جسٹس علی بیگ نے چیف کورٹ جوڈیشل ریکارڈ ڈیجیٹلائز سٹم اور جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل کاپی سپلائی لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان چیف کورٹ عوام کو گھر کی دہیلز میں سستا اور فوری انصاف کی فراہمی کی پالیسی پر عمل پیراہے اس حوالے سے گلگت بلتستان چیف کورٹ نے لوگوں کو عدل وانصاف کی فراہمی میں درپیش دشواریوں کو مدنظر اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے عدالتی ریکارڈ کو محفوظ اور لوگوں کو نقولات کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے تمام ریکارڈ کو سکینگ کے زریعے محفوظ اور 5 منٹ میں فیصلہ شدہ مقدمات کی تصدیق شدہ نقل کے حصول کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل لیب کا قیام عمل میں لایا ہے اس منصوبے کا قیام کا بنیادی مقصد دوداز علاقوں سے فیصلہ شدہ مقدمات کے نقولات اور درکار ریکارڈ کے حصول کیلئے آنے والے سائیلن اور وکلا کو انتظار اور دفاتر میں چکر لگانے کا نظام اور عوامی شکایت کو ختم کرنا ہے اب چیف کورٹ میں فیصلہ شدہ مقدمات کی کاپی کے حصول کے لئے کاپی سپلائی برائچ میں رجوع کرینگے 5 منٹ سے کم۔وقت میں تصدیق شدہ نقل مل جائے گا اور نزید کہا کہ ہماری پوری کوشش ہو ہے کہ تمام عدالتی پرانا ریکارڈر کو سیکن کر کے محفوظ کیا جائے اس پر کام جاری ہے جلد اس منصوبے کو بھی مکمل کیا جائیگا تاکہ لوگوں کو گھر کی دہیلز میں فیصلہ شدہ مقدمات کے تصدیق شدہ نقولات میسر ہو اس حوالے سے رجسٹرار غلام عباس چوپا اور آئی ٹی ٹیم کے خدمات قابل تعریف ہیں جنہوں نے دن رات کام کر کے اس منصوبے کو کامیاب بنایا انھوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے عوام کو بھاری اخراجات سمیت دشواریاں کو کم۔کیا جائے جدید طرز کا لیب کے قیام عمل میں لایا جائیگا سستا اور فوری انصاف کی پالیسی کو عملی جامعہ پہنا کر لوگوں کو گھر کی دہیلز میں انصاف کی فراہمی کو یقنی بنایا جا سکے اس موقع پر رجسٹرار چیف کورٹ غلام عباس چوپا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کے ویژن اور خصوصی دلچسپی پر ابتدائی مرحلے میں چیف کورٹ میں فیصلہ شدہ مقدمات کے تصدیق شدہ فیصلوں کی کاپی کے حصول کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل لیب کا قیام عمل میں لایا گیاہے اب مزید دوسرے مرحلے میں 1948سے چیف کورٹ میں فیصلہ شدہ تمام مقدمات کی ریکارڈ کو سیکن کر کے ڈیجیٹلائز نظام میں منتقل کر کے محفوظ بنانے پر کام کا آغاز ہو چکا ہے اور تیسرے مرحلے میں تمام ماتحت عدالتوں کا پرانا ریکارڈ بھی ڈیجیٹلائز کر کے محفوظ کیا جائے گا انشااللہ یہ پوری عدالتی نظام میں یہ رول ماڈل ہوگا اور جو ابتدائی مرحلے میں وکلا اور سائیلن کو بروقت فیصلہ شدہ مقدمات کے فیصلے کی کاپی کے حصول کو آسان بنا گیا جس کا باقاعدہ چیف جسٹس نے افتتاح کرلیا اب 5 منٹ کے اندر فیصلے کی تصدیق شدہ نقل کی کاپی میسر ہوگی دفاتر میں چکر اور انتظار نہیں کرنا ہوگا مزید ہماری کوشش ہے کہ استدعا پر فیصلہ شدہ مقدمات کے نقولات کی فراہمی موبائل اور نیٹ میں دستیاب ہو تاکہ لوگوں کو کم اخراجات اور وقت کا بچت ہو تقریب میں چیف جسٹس علی بیگ جسٹس ملک عنایت الرحمن جسٹس جوہر علی خان ،جسٹس راجہ شکیل احمد ،،رجسٹرار چیف کورٹ غلام عباس چوپا ایڈیشنل رجسٹرار نثار حسین ،صدر ہائی کورٹ بار ایڈوکیٹ ندیم احمد، صدر ڈسڑکٹ بار ایڈوکیٹ نذیر احمد بگورو سمیت چیف کورٹ کے افسران نے شرکت کی

مہدی شاہ وزیراعظم سے ملاقات کیلئے اسلام آبادپہنچ گئے

download-27.jpg

اسلام آباد(بادشمال نیوز) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سمیت دیگر وفاقی وزرا سے ملاقات کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچ گئے۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں میں سیلابی تباہ کاریوں اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزرا کو آگاہ کریں گے۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور امداد کرے گی۔

Top