لیجنڈز لیگ؛ آفریدی کی ایشیا لائنز کو مسلسل دوسری ہار کا سامنا

123-701.jpg

دوحا: قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے چھٹے میچ میں ورلڈ جائنٹس نے شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز کو 20 رنز سے شکست دیدی۔

دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ورلڈ جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، ہاشم آملہ 68 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں جیک کیلیس 56، کرس گیل 2 جبکہ کپتان شین واٹسن 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ایشیا لائنز کی جانب سے محمد عامر اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں ایشیا لائنز کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپل تھرنگا 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ تھیسارا پریرا 12، محمد حفیظ 13، مصباح الحق 5، عبدالزاق 9 رنز بناسکے جبکہ کپتان شاہد آفریدی 26 اور دلشان 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ایشیا لائنز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں محض 130 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور یوں انہیں 20 کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
ورلڈ جائنٹس کی جانب سے کرس مافو اور ٹینو بیسٹ نے 3،3 جبکہ بریٹ لی اور سمت پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری جانب لیگ مقابلے اختتام پزیر ہوچکے ہیں، ورلڈ جائنٹس 4 میچز میں 3 کامیابیاں سمیٹ کر پہلے، ایشیا لائنز 4 میچز میں 2 فتوحات کے ساتھ دوسرے جبکہ انڈیا مہاراجہ کی ٹیم چار مقابلوں میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی

123-663.jpg

لاہور: پاکستان سپر لیگ 8 میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے لیگ کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صہیب مقصوب 60 اور ایلکس ہیلز 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان شاداب خان 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سلمان اِرشاد اور عامر جمال نے 2،2 جبکہ عظمت اللہ عمر زئی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حارث 34، صائم ایوب 23، ٹام کوہلر-کیڈمور 16، حسیب اللہ خان 15، عظمت اللہ عمر زئی 10، جیمز نیشم 2 اور عامر جمال 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان 2، محمد وسیم، فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی اور حسن علی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور فیصل حسنین کل دبئی روانہ ہوں گے۔ ایشیاکپ اور بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) روانگی پر اپنا موقف پیش کرے گا، آئی سی سی اجلاس کے اگلے روز ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ بھی شیڈول ہے جہاں نجم سیٹھی اور فیصل حسنین پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے۔ منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی سائیڈ لائنز پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے علاوہ دیگر بورڈ سربراہان سے ملاقاتین بھی متوقع ہیں۔ نجم سیٹھی نے حالیہ انٹرویوز میں یہ بات واضح کی ہے کہ اگر ایشیاکپ کھیلنے بھارت پاکستان نہیں آتا تو پھر ہم بھی ورلڈکپ کیلئے وہاں نہیں جائیں گے، پاکستانی ٹیم کی بھارت میں سکیورٹی بھی بڑا ایشو ہے جبکہ ہم نے یہ بھی دیکھنا ہے کہ 2025 میں پاکستان نے آئی سی سی چیمپئن شپ کی بھی میزبانی کرنی ہے۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی ورلڈکپ؛ بھارت کیلئے میزبانی گلے کی ہڈی بن گئی 20 مارچ کو آئی سی سی کا بورڈ اجلاس اس حوالے سے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ بھارتی بورڈ نے 10 اکتوبر سے 26 نومبر تک ہونے والے میگا ایونٹ کیلئے متعدد ڈیڈ لائنز گزرنے کے باوجود تاحال آئی سی سی کو ٹیکس چھوٹ کے ساتھ ٹیموں، میڈیا اور فینز کے لیے ویزے جاری کرنے کی دستاویزات نہیں جمع کروائیں۔ خاص طور پر پاکستانی ٹیم، فینز اور میڈیا پرسنز کی سیکیورٹی اور ویزوں کے اجرا کو یقینی بنانا اہمیت رکھتا ہے۔ مزید پڑھیں: ون ڈے ورلڈکپ، پاکستانی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے میزبان ملک کو حکومت سے ٹیکس میں چھوٹ لینا ہوتی ہے تاہم ہندوستان کے ٹیکس قوانین اس طرح کی ٹیکس میں چھوٹ کی اجازت نہیں دیتے جس کا تقاضہ آئی سی سی کی طرف سے پہلے بھی کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اگر یہ ٹیکس چھوٹ حاصل نہیں کرپاتا تو آئی سی سی کو نشریاتی آمدنی پر 21.84 فیصد ٹیکس کی مد میں 116 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوسکتا ہے۔ جس کو کونسل بھارتی کرکٹ بورڈ اور دوسرے تمام ممبرز ممالک کو برداشت کرنا پڑے گا۔

123-662.jpg

لاہور: پاکستان سپر لیگ 8 کا فائنل اتوار کی بجائے ہفتے کو شیڈول کر دیا گیا۔فیصلہ موسم کی متوقع خرابی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ جبکہ فائنل میچ کے لئے اتوار اور پیر کو بطور ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اتوار کو بارش کا امکان ہونے کی وجہ سے بورڈ فرنچائزز فائنل متاثر ہونے کا خدشہ محسوس کررہی تھیں۔اس لیےمیچ 19 مارچ کو کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائنل کے لیےخریدے جانےوالے ٹکٹ ہفتہ کو بھی کارآمد ہوں گے۔

ورلڈکپ 2023؛ نجم سیٹھی پاکستان کا مقدمہ لڑنے کل دبئی روانہ ہوں گے

123-661.jpg

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور فیصل حسنین کل دبئی روانہ ہوں گے۔

ایشیاکپ اور بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) روانگی پر اپنا موقف پیش کرے گا، آئی سی سی اجلاس کے اگلے روز ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ بھی شیڈول ہے جہاں نجم سیٹھی اور فیصل حسنین پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے۔
منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی سائیڈ لائنز پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے علاوہ دیگر بورڈ سربراہان سے ملاقاتین بھی متوقع ہیں۔
نجم سیٹھی نے حالیہ انٹرویوز میں یہ بات واضح کی ہے کہ اگر ایشیاکپ کھیلنے بھارت پاکستان نہیں آتا تو پھر ہم بھی ورلڈکپ کیلئے وہاں نہیں جائیں گے، پاکستانی ٹیم کی بھارت میں سکیورٹی بھی بڑا ایشو ہے جبکہ ہم نے یہ بھی دیکھنا ہے کہ 2025 میں پاکستان نے آئی سی سی چیمپئن شپ کی بھی میزبانی کرنی ہے۔
20 مارچ کو آئی سی سی کا بورڈ اجلاس اس حوالے سے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ بھارتی بورڈ نے 10 اکتوبر سے 26 نومبر تک ہونے والے میگا ایونٹ کیلئے متعدد ڈیڈ لائنز گزرنے کے باوجود تاحال آئی سی سی کو ٹیکس چھوٹ کے ساتھ ٹیموں، میڈیا اور فینز کے لیے ویزے جاری کرنے کی دستاویزات نہیں جمع کروائیں۔
خاص طور پر پاکستانی ٹیم، فینز اور میڈیا پرسنز کی سیکیورٹی اور ویزوں کے اجرا کو یقینی بنانا اہمیت رکھتا ہے۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے میزبان ملک کو حکومت سے ٹیکس میں چھوٹ لینا ہوتی ہے تاہم ہندوستان کے ٹیکس قوانین اس طرح کی ٹیکس میں چھوٹ کی اجازت نہیں دیتے جس کا تقاضہ آئی سی سی کی طرف سے پہلے بھی کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اگر یہ ٹیکس چھوٹ حاصل نہیں کرپاتا تو آئی سی سی کو نشریاتی آمدنی پر 21.84 فیصد ٹیکس کی مد میں 116 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوسکتا ہے۔ جس کو کونسل بھارتی کرکٹ بورڈ اور دوسرے تمام ممبرز ممالک کو برداشت کرنا پڑے گا۔

پاکستانی نوجوان اسد میمن نے دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی ٹھان لی

123-660.jpg

کراچی: دنیا کی سات بڑی چوٹیوں میں سے چار کو سر کرنے والے نوجوان اسد میمن نے دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچنے کی ٹھان لی۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجی یونیورسٹی کے طالب علم اسدعلی میمن نے بتایا کہ وہ اگلے ماہ دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی کو سر کرنے کے لیے نکلیں گے۔
اسد میمن کا کہنا ہے کہ سطح سمندر سے 8 ہزار 8 سو 49 میٹر بلند چوٹی کو سرکرنے کے کوشش کرنے والی 15 رکنی ٹیم میں وہ واحد پاکستانی کوہ پیما ہوں گے جبکہ کامیابی کی صورت میں وہ نیپال کے ہمالیہ سلسلہ میں ماؤنٹ ایورسٹ تک پہنچنے والے آٹھویں پاکستانی ہوں گے۔
واضح رہے یہ اعزاز پانے کی کوشش میں اب تک چار سو سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ وقار یونس نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران شاہین آفریدی کی جانب سے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں جاری پلے آف مرحلے کے پہلے میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، پہلے بلےبازی کرتے ہوئے سلطانز نے قلندرز کو 161 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم شاہین الیون کی ٹیم محض 14.3 اوورز میں 76 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور یوں انہیں 84 رنز کی شکست برداشت کرنا پڑی۔ اس میچ میں لاہور کے کپتان شاہین آفریدی پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے لیکن وہ صفر پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، شکست کے بعد سابق کرکٹرز نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ شاہین بنیادی طور پر بالر ہیں، انکا فیصلہ غلط تھا۔

123-659.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے ایشیاکپ کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر دوحا میں اانٹرویو دیتے ہوئے ایشیاکپ کی میزبانی کے حوالے سے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یہ میچز پاکستان میں ہوں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر سری لنکا میں یہ مقابلے کروا لینے چاہییں۔
انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ چاہتا ہوں کہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں۔ پاک بھارت میچ سے بڑا آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کا کوئی مقابلہ نہیں۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان کو ایونٹ کی میزبانی دے رکھی ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پاکستان ٹیم بھیجنے سے انکار کرچکا ہے۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے اعلان کیا تھا کہ ایشیاکپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منتقل کردیا جائے گا، جس پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا اور دھمکی دی گئی تھی کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو اگلے برس ون ڈے ورلڈکپ کیلئے پاکستان ہندوستان کا دورہ نہیں کرے گا۔
قبل ازیں سابق کرکٹر عبدالرزاق نے ایشیاکپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کروانے کے آپشن کو بہترین اقدام کہا تھا، انکا کہنا تھا کہ بھارت کو بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی سے روکنے کے تصور سے متفق نہیں، البتہ میرے خیال میں دونوں بورڈز کو بیٹھ کر معاملے کا حل ڈھونڈنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ ایشیاکپ رواں سال ستمبر میں شیڈول ہے، جو 50 اوورز فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔

بیٹنگ میں خود کو پروموٹ کرنے پر شاہین تنقید کی زد میں!

123-658.jpg

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ وقار یونس نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران شاہین آفریدی کی جانب سے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں جاری پلے آف مرحلے کے پہلے میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، پہلے بلےبازی کرتے ہوئے سلطانز نے قلندرز کو 161 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم شاہین الیون کی ٹیم محض 14.3 اوورز میں 76 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور یوں انہیں 84 رنز کی شکست برداشت کرنا پڑی۔
اس میچ میں لاہور کے کپتان شاہین آفریدی پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے لیکن وہ صفر پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، شکست کے بعد سابق کرکٹرز نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ شاہین بنیادی طور پر بالر ہیں، انکا فیصلہ غلط تھا۔

فیفا کے صدر کو تیسری بار اعتماد کا ووٹ مل گیا

123-657.jpg

فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر جیانی انفینٹینو کو تیسری مرتبہ اعتماد کا ووٹ مل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انفینٹینو اعتماد کا مل ووٹ ملنے کے بعد 2027 تک صدر منتخب ہوگئے، فٹبال کی کانگریس کے اجلاس میں انہیں بلامقابلہ عہدے کیلئے کامیاب قرار دیا۔
سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ جیانی نے 2016 میں سیپ بلاٹر کی جگہ صدارت کا منصب سنبھالا تھا، یہ ان کی 4 سال کی تیسری مدت ہوگی۔
فیفا قوانین کے مطابق ایک صدر تین بار عہدے پر فائز رہ سکتا ہے تاہم انفینٹینو دسبمر 2031 تک صدر بننے کے راہ ہموار کررہے ہیں، انکا موقف ہے کہ ان کی پہلی تین سال کی مدت پوری نہیں تھی، لہذا اسے شمار نہ کیاجائے۔
جیانی انفینٹینو نے گزشتہ برس قطر میں شیڈول عالمی کپ کی میزبانی دینے کا دفاع کیا تھا، بعدازاں ان کا یہ فیصلہ دنیا نے تسلیم کیا اور فیفا کو دوحا میں کھیلے گئے فٹبال کے عالمی میلے سے ریکارڈ آمدن ہوئی۔
2026 میں امریکا میں ہونے والے ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 38 کردی گئی تھی جبکہ خواتین کا عالمی کپ رواں سال کے آخر میں شیڈول ہے۔
نومنتخب صدر نے آئندہ 4 برس میں 11 بلین ڈالر آمدن کا بھی یقین دلایا ہے جبکہ گزشتہ چار برس میں یہ آمدن 7.5 بلین ڈالرز رہی۔

پی ایس ایل 8؛ ملتان سلطانز لاہور قلندرز کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی

123-611.jpg

لاہور: پی ایس ایل 8 کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز لاہور قلندرز کو 84 رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بدھ کو ہونیوالے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کے 161 رنز ہدف کے تعاقب میں صرف 76 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، ملتان سلطانز مسلسل تیسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
لاہور کے صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، سام بلنگز 19، حارث روف 15 اور ڈیوڈ ویزے 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، ملتان کی طرف سے کوٹریل نے تین، اسامہ میر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے۔ کیرون پولارڈ نے 34 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 33، عثمان خان 29 اور ٹم ڈیوڈ 22 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ لاہور قلندرز 2022 میں پی ایس ایل کی فاتح اور ملتان سلطانز رنز اپ رہی تھی، ٹورنامنٹ کے جاری سیزن کے لیگ مرحلے کے دونوں میچوں میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور کی ٹیم ابھی ایونٹ سے باہر نہیں ہوئی، ایونٹ میں کل ایلی مینیٹر ون اسلام آباد اور پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا، ایلی مینیٹر ون ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گی جبکہ جیتنے والی ٹیم لاہور قلندرز کے خلاف 16 مارچ کو ان ایکشن ہوگی اور اس میچ میں جو ٹیم جیتی وہ فائنل میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کرے گی۔
میچ میں ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان اور لاہور قلندرز کی کپتانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کی۔

انضمام الحق کا پی ایس ایل میچز میں باؤنڈریز بڑی کرنے کا مطالبہ

123-610.jpg

لاہور: پشاور زلمی کے مینٹور انضمام الحق نے پی ایس ایل میچز میں باؤنڈری بڑی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم گراونڈ میں ٹیم کی پریکٹس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ فاسٹ آوٹ فیلڈ اچھی چیز ہے اس سے رنز تیزی سے بنتے ہیں البتہ چھوٹی باؤنڈری ہوگی تو انٹرنیشنل کرکٹ میں بیٹرز کو مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے جس کا نقصان پاکستانی ٹیم کو ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بڑی باؤنڈریز میں بیٹنگ کریں گے تو اُس کا کھلاڑیوں اور قومی ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ انضمام الحق نے کہا کہ پشاور زلمی فارم میں ہے اور چاروں ٹیمیں محنت کرکے پلے آف میں پہنچی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ پشاور زلمی فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔
پشاور زلمی کے مینٹور نے کہا کہ صائم ایوب باصلاحیت ہیں اور افغانستان کے خلاف بھی پرفارم کریں گے۔افغانستان کو ٹی ٹونٹی سیریز میں ہرگز آسان حریف کے طور پر نہ لیا جائے۔افغانستان کے چھ سات کھلاڑی پوری دنیا کی لیگ کھیلتےہیں.
سابق،کپتان کا موقف تھا کہ افغانستان کو زیر کرنے کے لئے بہت اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، یہ سیریز آسان نہیں، نوجوانوں کھلاڑیوں کے لیے سنہری موقع ہے کہ جس طرح انہوں نے پی ایس ایل میں پرفارم کیا ہے۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی خود کو منوانے میں کامیاب ہوں۔

Top