پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا

123-811.jpg

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سیریز کا آغاز لاہور سے ہوگا جہاں 14 ، 15 اور 17 اپریل کو ٹی 20میچز کھیلے جائیں گے۔راولپنڈی اسٹیڈیم چوتھے اور پانچویں ٹی 20 میچز کی میزبانی کرے گا جو20 اپریل اور 24 اپریل کو ہوں گے۔
سیریز کا پہلا ون ڈے 26 اپریل کو راولپنڈی میں ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں کراچی پہنچیں گے جہاں 30 اپریل، 3 مئی، 5 اور7 مئی کو ون ڈے میچز ہوں گے۔

عمران بھائی سے متعلق میرے نام سے بیان گندی سیاست کی کوشش ہے، شاہد آفریدی

123-810.jpg

کراچی: پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میرے نام سے عمران خان کے بارے میں چلنے والا بیان افسوسناک ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر ویڈیو بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے عمران بھائی کے بارے میں چلنے والا بیان پر افسوس ہوا۔ اس بارے میں جوبھی گندی سیاست کررہا ہے وہ کرے تاہم مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائے۔ میں اس گندی سیاست میں نہیں پڑنا چاہتا۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ جو کہنا ہو وہ کہتا ہوں۔ سوشل میڈیا پر میرا کوئی بیان دکھا دیں جس میں عمران خان کے بارے میں ایسی کوئی بات کی ہو۔
سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کا ایک بیان زیر گردش ہے جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتاری دینا چاہیے تاکہ حالات بہتر ہوں۔
شاہد آفریدی کے مبینہ بیان پر تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں کی جانب سے گزشتہ روز سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پی ایس ایل میں فتح؛ لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر ’پلاٹوں‘ کی برسات

1-20.png

لاہور: پی ایس ایل میں فتح پر لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات ہوگئی۔ انتظامیہ نے ٹیم کے ہر رکن کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔

پی ایس ایل ٹرافی کے کامیاب دفاع پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ٹیم کے ہر رکن کو پلاٹ دینے کااعلان کیا ہے جبکہ کپتان کو دو کنال کا اضافی پلاٹ بھی دیا جائے گا۔
فائنل میں شاندار پرفارمنس پر ڈیوڈ ویسا کو آئی فون 14 کا تحفہ دیا گیا۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی کو آئی فون 14 اور قلندرز سٹی میں ایک کنال کا پلاٹ مل گیا۔
عبداللہ شفیق، راشد خان، زمان خان اور فخر زمان کو بھی ایک ایک کنال کے پلاٹ مل گئے۔
پی ایس ایل کے کامیاب ترین کپتان کو دو کنال کا اضافی پلاٹ بھی دیا گیا یے۔ لاہور قلندرز کی سی او او اور منیجر لاہور ثمین رانا نے کہا کہ خواہش ہے شاہین شاہ آفریدی وہاں اپنا فارم ہاؤس بنائیں۔

سفارشیں پی سی بی آفیشلز کی ملازمتیں بچانے لگیں

123-809.jpg

کراچی: سفارشیں پی سی بی آفیشلز کی ملازمتیں بچانے لگیں،ندیم خان کی تنخواہ 10لاکھ روپے سے بھی کم کر کے ویمنز ونگ میں تبادلے کا فیصلہ ہو گیا۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان پی سی بی میں نئی انتظامیہ آنے کے بعد سے سائیڈ لائن تھے، اب تو ہائی پرفارمنس سینٹر کو دوبارہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا نام دیا جا چکا،ندیم کو برطرف کرنے کا فیصلہ ہو چکا تھا۔ سی او او سلمان نصیر نے اپنے پاس بلا کر انھیں آگاہ بھی کر دیا تھا۔
گزشتہ دنوں مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں منظوری بھی دے دی گئی لیکن ان کے ‘‘چاہنے والے’’ملازمت بچانے کی کوشش کرتے رہے، بعض اعلیٰ شخصیات کی سفارش پر پی سی بی حکام بھی ناں نہ کر سکے۔

نوجوان کرکٹرز کے تازہ دم ’لشکر‘ بھی تیار ہو گئے

123-808.jpg

کراچی: نوجوان کرکٹرز کے تازہ دم ’لشکر‘ بھی تیار کرلیے گئے ضب کہ دورہ زمبابوے کیلیے پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش ٹور کی خاطر انڈر 19 ٹیموں کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان شاہینز (اے سائیڈ) اور انڈر 19 ٹیموں کا اعلان کردیا گیا۔ شاہینز مئی میں شیڈول دورہ زمبابوے کے دوران 2 چار روزہ اور 6 ایک روزہ میچز کھیلیں گے، ٹور کا آغاز 3 مئی سے ہوگا۔
اے سائیڈ کی قیادت عمران بٹ کو دی گئی ہے جبکہ ان سمیت 7 منتخب کھلاڑی ایسے ہیں جوکہ پاکستان کی انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی کرچکے ہیں۔ ان میں حسن طلعت، عامر جمال، کامران غلام، میر حمزہ، صاحبزادہ فرحان اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
شاہینز اسکواڈ میں جگہ بنانے والے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، حسیب اللہ، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، محمد عمر، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم اور روحیل نذیر شامل ہیں۔ شاہینز کے ریزرو کھلاڑیوں میں آصف محمود، اطہر محمود، سعد خان اور وقار احمد موجود ہیں۔
انڈر 19 ٹیم سعد بیگ کی قیادت میں 30 اپریل سے 17 مئی تک بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، اس ٹور میں ایک 4 روزہ، 5 ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔
منتخب کھلاڑیوں میں کپتان سعد بیگ، علی اسفند، احمد حسین، ایمل خان، عامر حسین، اشرف منہاس، اذان اویس، حمزہ نواز، محمد ابتسام، محمد اسماعیل، محمد طاہر، محمد طیب آصف، عبید شاہد، ساجد علی، شاہ زیب خان، شمائل حسین اور وہاج ریاض شامل ہیں، عبداللہ، اکرام اللہ ترین اور محمد ذوالفقار ریزرو ہوں گے۔

روہت شرما نے شائق کو پھول دیکر شادی کی پیشکش کردی

123-807.jpg

وشاکھاپٹنم: بھارتی کپتان روہت شرما نے ایک پرستار کو گلاب کے پھول پیش کرتے ہوئے انھیں ازرائے مذاق شادی کی پیشکش کردی۔

بھارتی کپتان روہت شرما اپنی حس مزاح کی وجہ سے کرکٹ میدان اور باہر بھی خاصے مشہور ہیں، آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے پر انھوں نے ایک پرستار کو گلاب کے پھول پیش کرتے ہوئے انھیں ازرائے مذاق شادی کی پیشکش کرڈالی۔
35 سالہ بیٹر ذاتی مصروفیات کے سبب پہلے ون ڈے میں شریک نہیں ہوپائے تھے، انھوں نے براہ راست اسکواڈ کو وشاکھا پٹنم میں جوائن کیا تھا، ایئرپورٹ پہنچنے پر ایک پرستار نے ان کے ساتھ ویڈیو بنائی لیکن مذکورہ پرستار کو یہ معلوم نہیں تھا کہ روہت انھیں سرپرائز دیں گے۔
روہت نے اچھے موڈ میں انھیں پھول پیش کیے اور کہا یہ آپ کے لیے ہیں، ویڈیو میں انھیں یہ کہتے ہوئے بھی سناگیا ہے کہ کیا آپ مجھ سے شادی کروگے؟

امپائرز سے تلخ کلامی، ملتان سلطانز کے منیجر پر پابندی

123-806.jpg

کراچی: امپائرز سے تلخ کلامی پر ملتان سلطانز کے منیجر پابندی کی زدمیں آگئے۔

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دی،ٹرافی اتنی قریب آ کر گنوانے پر سلطانز کے پلیئرز و آفیشلز سخت مایوس نظر آئے۔
بعض وائیڈ بالز کے حوالے سے ریزرو امپائر آصف یعقوب سے احتجاج بھی کیا گیا، پھر جب فیلڈ امپائرز واپس آئے تو ٹیم منیجر و سی او او حیدر اظہر نے راشد ریاض کو مخاطب کرتے ہوئے شکایت کی، انھوں نے جواب دیا کہ وہ ابھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کر سکتے۔
ایسے میں انگلینڈ کے امپائر ایلکس وارف بھی وہاں پہنچ گئے، وہ بھی معاملے کو سمجھ گئے اور حیدر کو قوانین کا بتانے لگے،وہاں بات بگڑ گئی اور تلخ کلامی شروع ہو گئی،راشد اور پی سی بی آفیشل عون زیدی نے معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی، پی ایس ایل کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ تک بھی بات پہنچ گئی۔
پی سی بی نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضابطہ اخلاق کا لیول تھری لگاتے ہوئے ملتان کے آفیشل پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی۔ انھیں فیصلے پر دستخط کرنے کا کہا گیا لیکن حیدر نے سماعت کا مطالبہ کیا، رات پونے 2 بجے معاملے کی سری لنکن میچ ریفری روشن مہانامہ کے سامنے سماعت ہوئی، وہاں امپائرز اور ملتان کے منیجر نے اپنا موقف دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران بھائی سے متعلق میرے نام سے بیان گندی سیاست کی کوشش ہے، شاہد آفریدی
انھوں نے ایک موقع پر غیرمشروط طور پر معذرت بھی کی مگر پھر بھی ریفری نے سزا کو برقرار رکھا، اب بھی ان کے پاس اپیل کا حق موجود ہے، اگر سزا ختم نہ ہوئی تو اگلے سال حیدراظہر ملتان سلطانز کے پہلے میچ میں بطور منیجر خدمات انجام نہیں دے سکیں گے۔

’’شاہین نے ٹائٹل جیت کر چیلنج دیا، میرے پاس بھی پرانی بندوقیں موجود ہیں‘‘

123-776.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 8 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اُسی وقت لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز نے انڈیا مہاراجہ کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
شعیب اختر نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر شاہد آفریدی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور نے ٹائٹل جیت لیا ہے، جس پر آفریدی نے جواب دیا کہ انہیں مبارک ہو، اب ہمیں بھی فائنل جیتنا ہے۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاہین نے ٹائٹل جیت کر ہمیں چیلینج دیدیا ہے، میرے پاس تمام پرانی بندوقیں موجود ہیں لیکن سب چلتی ہیں۔ جس پر شعیب اختر نے مصباح الحق کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کیا کہ کل میچ میں انہیں بیٹنگ پر کیوں نہیں بھیجا؟ جس پر شاہد نے جواب دیا کہ وہ مشکل وقت کے پلئیر ہیں جب چیزیں صحیح ہوتی ہیں تو انہیں بھیجا جاتا ہے۔

لاہور قلندرز کو سونے سے بنی ٹرافی کے ہمراہ کتنی انعامی رقم ملے گی؟

123-775.jpg

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل کا دفاع کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 199 رنز بناسکی اور یوں قلندرز نے سنسنی خیز انداز میں ایک رن سے فتح اپنے نام کی۔
پاکستان سپر لیگ 8 کی نئی ٹرافی حاصل کرنے اعزاز بھی لاہور قلندرز کے پاس گیا جبکہ پہلی دوسری بار ٹورنامنٹ جیتنے والی دوسری ٹیم بنی، اس سے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2016 اور 2018 میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
قلندرز کو پی ایس ایل 8 کی انعامی رقم کتنی ملی؟
سلطانز کو شکست دیکر قلندرز نے 24 قیراط سونے اور 907 زرغون نگینوں سے بنی نئی ٹرافی کے ہمراہ 12 کروڑ کی انعامی رقم حاصل کرنے کی حقدار بھی ٹھہر چکی ہے جبکہ رنر اَپ ٹیم کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
پی ایس ایل 7 میں استعمال کی گئی ٹرافی بھی لاہور قلندرز کے پاس ہی ہے جبکہ نئی ٹرافی تھامنے کا اعزاز بھی شاہین الیون کے پاس ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ جبکہ رنر اَپ کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ملے تھے۔

پی ایس ایل8 کی ٹیم کا اعلان ہوگیا! شاہین کپتان نامزد

123-774.jpg

اکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کردیا، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا کپتان نامزد کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں پی ایس ایل ایٹ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، اسکواڈ میں ملتان سلطانز کے 5 ،پشاور زلمی کے 3، لاہور قلندرز کے 2 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔
ملتان سلطانز کے محمد رضوان، رائیلی روسو، کیرن پولارڈ،عباس آفریدی اور احسان اللہ، پشاور زلمی کے بابراعظم، محمد حارث، صائم ایوب، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان، اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان اور کراچی کنگز کے عماد وسیم ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہیں ہے۔

Top