سوارا بھاسکر کو پاکستانی ڈیزائنر کا لہنگا پہننے پر ٹرولنگ کا سامنا

123-805.jpg

ممبئی: بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو اپنی شادی کے موقع پر پاکستانی ڈایزائنر فہد احمد کا لہنگا پہننے پر سوشل میڈیا میں ٹرول کا سامنا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے ایک وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنی شادی کے لہنگے میں موجود ہیں جسے ایک پاکستانی فیشن ڈیزائنر نے بنایا ہے۔
وسٹ کے کیپشن میں بھاسکر نے سرحد پار سے ایسے بہترین لباس بھیجنے پر پاکستانی ڈیزائنر کا شکریہ ادا کیا ہے جو متعدد سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا۔
ایک صارف نے لکھا ’پاکستان سے پریم کچھ زیادہ ہی ہے‘ جبکہ ایک صارف نے ان کے عمل کو ملک کیلئے شرمندگی قرار دیا۔
دوسری طرف سوشل میڈیا میں صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے لباس کی تعریف کی اور ان کو نیک تمناؤں کے پیغام بھیجے۔

رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ کے قیمتی زیورات چور لے اڑے

123-804.jpg

ممبئی: انڈین انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رجنی کانٹ کی بیٹی کے قیمتی زیورات کا چوروں نے صفایا کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشوریہ رجنی کانت نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس کے مطابق چور ان کے گھر سے تین لاکھ ساٹھ ہزار کے زیورات لے اڑے ہیں۔
رجنی کانت کی بیٹی کے مطابق انہوں نے وہ زیورات آخری مرتبہ اپنی بہن سندریہ کی شادی میں 2019 کو پہنے تھے۔
رپورٹ کے مطابق زیورات ایک لاکر میں رکھے گئے تھے اور 2021 میں تین مرتبہ ان کی جگہ تبدیل کی گئی تھی۔
پولیس میں شکایت کے بعد چوری کے واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی۔

سنجے دت اور شاہ رخ ’جوان‘ میں ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے

123-803.jpg

ممبئی: بالی وڈ ایکشن ہیرو سنجے دت، شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کی شوٹنگ کیلئے اسٹوڈیو پہنچ گئے۔

بالی وڈ کنگ کا نیا پروجیکٹ ’جوان‘ شوٹنگ کے مراحل میں داخل ہوگیا اور سنجے دت فلم میں کومیو رول ادا کریں گے۔
دونوں اداکار مل کر اگلے چار سے پانچ دن شوٹنگ کریں گے، سنجے دت کے کردار کے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں اداکاروں کے مناظر ایکشن سے بھرپور ہوں گے اور یہ سین فلم کی کہانی کا ایک اہم حصہ ہوگا۔
سنجے دت حال ہی میں اپنی فلم ’لیو‘ کی شوٹنگ کے بعد کشمیر سے واپس لوٹے ہیں۔
شاہ رخ خان کی نئی فلم کی ریلیز رواں برس جون میں ہوگی اور اس میں ان کے ساتھ وجے سیتھوپتی، سنیل گروور اور سانیا ملہوترا بھی شامل ہیں۔

بہت سی غلطیاں کیں مگر اہلیہ گوری نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، شاہ رُخ خان

123-802.jpg

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رُخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ گوری خان نے ہمیشہ ہر بُرے وقت میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

سوشل میڈیا پر سلمان خان کے ایک پرانے پروگرام دس کا دم کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہ رُخ خان اور رانی مکھرجی بطور خصوصی مہمان شریک ہیں۔
اس ویڈیو میں شاہ رُخ خان اپنی اہلیہ گوری خان سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے انکشاف کر رہے ہیں کہ انہوں زندگی میں بہت سی غلطیاں اور بہت سی بدتمیزیاں کیں مگر ان کی اہلیہ گوری خان نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔
شاہ رُخ خان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سے غلط فیصلے بھی کئے پر گوری ہمیشہ ہر بُرے وقت میں میرے ساتھ رہی اور اس نے بہت سی چیزوں پر چُپ رہ کر میرا ساتھ دیا۔
یاد رہے کہ شاہ رُخ خان اور گوری خان 3 دہائی قبل 1991 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ گوری خان ایک انٹیرئیر ڈیزائنر اور بزنس ویمن ہیں، اس خوبصورت جوڑی کے 3 بچے ہیں جن کا نام آریان خان، سہانا خان اور ابراہم خان ہے۔

سلمان خان کی فلم’ کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا نیا گانا جاری

123-801.jpg

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کے نئے گانے کا ٹیزر جاری کردیا۔

’جی رہے تھے ہم‘ کے عنوان سے جاری گانے میں دبنگ خان ہالی وڈ ایکشن فلم میٹرکس والے ایکشن میں نظر آتے ہیں۔
فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کے دو گانے ’نیو لگدا‘ اور ’بلی بلی‘ پہلے ہی ریلیز ہوکر مداحوں میں مقبول ہوچکے ہیں۔
سلمان خان نے نئے گانے کا ٹیزر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے اور اسے عنوان دیا ہے ’محبت میں مبتلا ہونا‘۔
گانے کے ٹیزر میں ہمیں راگھو جویل، سدھارتھ نگم اور جیسی گل کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔
فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم عید الفطر کے موقع پر پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

شوبز انڈسٹری میں آئی تو سب نے مشورہ دیا ناک کی سرجری کروا لو، ماہرہ خان

123-800.jpg

کراچی: خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے پاکستان شوبز میں قدم رکھا تو انڈسٹری کے لوگوں نے انہیں ناک کی سرجری کروانے کا مشورہ دیا۔

حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل میں پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں ’ایک شام ماہرہ خان کے نام‘ نشست کا اہتمام کیا گیا جہاں ماہرہ نے اپنے کیرئیر سمیت کئی موضوعات پر گفتگو کی۔
نشست کے دوران میزبا ن معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے مزاحیہ انداز میں اداکارہ سوال کیا کہ اُن میں اور شاہ رُخ خان میں سوائے ناک کے کیا ایک جیسا ہے؟
جس پر ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں داخل ہوئیں تو لوگوں نے سب سے پہلے انہیں مشورہ دیا کہ ناک کی سرجری کروا لو۔
تاہم ماہرہ نے اس مشورے پر عمل کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’کہا کہ کبھی نہیں، اگر ناک کٹوا دی تو کیا فائدہ۔‘
شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ماہرہ کا کہناتھا کہ ’شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا اور مجھے بھارت میں کام کر کے بہت اچھا لگا‘۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان نے2006 میں بطورِ ویڈیو جاکی (وی جے) اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

صبینہ فاروق نے نفرت انگیز مہم چلانے والوں کو وارننگ دے دی

123-771.jpg

کراچی: پاکستانی اداکارہ صبینہ فاروق نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں حیا نامی خاتون کا کردار ادا کرنے پر ان کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ لوگوں کو ایک ڈرامہ کردار اور اداکار کے درمیان فرق کرنا چاہئے۔
انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ڈرامہ کردار پر ان کو دھمکیاں مل رہی ہے جس سے نہ صرف وہ بلکہ ان کی فیملی پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے۔
صبینہ فاروق نے لکھا کہ ڈرامے میں میرے کردار پر مزاحیہ انداز میں یا حدود میں رکھ کر ردعمل دیا جائے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اب حدود سے تجاوز کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یوٹیوب پر میرے خلاف منفی مہم کا سلسلہ نہ رکا تو میں اگلی مرتبہ ان سب افراد کا نام پبلک کروں گی جو اس میں ملوث ہیں۔

معروف انڈین ڈی جے اکشے کمار کی لاش برآمد

123-770.jpg

ممبئی: بھارت کے معروف ڈی جے اکشے کمار کی لاش بھوبنیشور میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ڈی جے کی لاش پراسرار حالات میں ملی ہے اور ان کی ناگہانی موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا کر سانحہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
ڈی جے اکشے کمار کے خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس موت کے پیچھے ڈی جے کی گرل فرینڈ ملوث ہے جو اسے بلیک میل کررہی تھی۔

سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں، ماہرہ خان

123-769.jpg

راچی: آرٹس کونسل کراچی پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

’ایک شام ماہرہ خان کے نام ‘ سے معنون نشست کی میزبانی معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ اداکارہ بنوں، میری نانی کو اس بات پر اعتراض تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب مجھے شعیب منصور کی کال آئی تو یقین نہیں آیا، انہوں نے مجھے فلم ’بول‘ کے لیے آفر دی۔
’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت کوشش کی کہ اچھی پنجابی بولوں۔
اس سوال کے جواب میں کہ وہ سیاسی جماعتوں میں کس کے ساتھ ہیں پر ماہرہ خان کا جواب تھا کہ وہ پٹھان کی طرف ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ کوئی بھی لیڈر آئے وہ ایماندار ہو۔
اس موقع پر صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے آرٹس کونسل کی جانب سے ماہرہ خان کو کلچرل ایمبیسڈر آف پاکستان کا ایوارڈ بھی دیا۔

’جراسک پارک‘ کے اداکار سیم نیل بلڈ کینسر میں مبتلا ہوگئے

123-768.jpg

سڈنی: ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’جراسک پارک‘ کے اداکار سیم نیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خون کے سرطان میں مبتلا ہیں اور ان کی بیماری تیسرے اسٹیج پر ہے۔

اداکار نے اپنی یادداشتوں پر مشتمل کتاب میں بتایا کہ ان میں اس مہلک بیماری کی تشخیص ایک برس قبل ہوئی تھی اور وہ ممکنہ طور پر اس سے موت کے منھ میں جارہے ہیں۔
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سیم نیل نے 1993 کی بلاک بسٹر فلم ’جراسک پارک‘ میں ڈاکٹر ایلن گرانٹ کے کردار سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی تھی۔
ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ ان کو اپنی بقیہ زندگی میں بار بار کیمیوتھراپی کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔
سیم نیل کا فلمی کیریئر نصف صدی پر محیط ہے اور اس میں انہوں نے مختلف فلموں اور ڈراموں میں متعدد کردار ادا کیے ہیں۔

Top