مذہبی نفرت انگیزی پر گرفتار ترک گلوکارہ کو نظر بند کرنے کا حکم

123-203.jpg
 انقرہ(ویب ڈیسک) مذہبی نفرت انگیزی کے الزام میں گرفتار ترک گلوگارہ گلسین کو عدالت نے گھر میں نظر بند کرنے کا حکم دے دیا۔
گلوکارہ کے وکیل کے مطابق عدالت نے حکم دیا ہے کہ گلسین کو ٹرائل کے دوران گرفتار کرنے کے بجائے گھر میں نظر بند رکھا جائے۔
پاپ سنگر کے مداحوں نے گرفتاری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ پاپ سنگر کو اس کے لبرل خیالات پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس اپریل میں گلسین نے ایک لائیو براڈ کاسٹ پروگرام میں ایک لطیفہ سنایا تھا جس سے تنازع کا آغاز ہوا۔
حکومت کو پاپ سنگر کی گرفتاری پر اپنے مخالف سیاسی حریفوں اور ملک کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سیلاب سے تباہی حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے، اداکارہ فضا علی

123-202.jpg
 کراچی(ویب ڈیسک)اداکارہ فضا علی نے پاکستان میں سیلاب کی بدترین صورتحال پر انتظامیہ اور حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انسٹاگرام پر فضا علی نے ایک طویل ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور ساتھ ہی عوام سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی۔
فضا علی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سیلاب سے صرف غریب کا نقصان کیوں ہوتا ہے، امیر ہر بار ایسے عذاب سے کیوں بچ جاتے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اسلام آباد اور لاہور میں بڑی بڑی سوسائٹیز ہیں، سیلاب کا پانی وہاں کیوں نہیں جاتا۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ سب تباہی حکومت کی نااہلی اور ڈیمز نہ بنانے کا نتیجہ ہے، بھارت نے ڈیمز بنالئے لیکن  ہم اب تک ڈیمز نہیں بناسکے۔
فضا علی کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی بات ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر اب تک مکمل نہیں ہوسکی۔

مریم نواز پر انجلینا جولی کا فیشن کاپی کرنے کا الزام

123-201.jpg
ڈیرہ غازی خان(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل) ن کی نائب صدر مریم نواز پر ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا فیشن کاپی کرنے کا الزام لگایا ہے۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹبی قیصرانی کے دورے کے دوران مریم نواز نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اور وہ متاثرہ خواتین سے غمگین حالت میں گلے بھی ملتی دکھائی دیں۔
یاد رہے کہ مریم نواز کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے اور متاثرین کے ساتھ تصاویر کھنچوانے کے فوٹو اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔
متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ جس طرح 2010 کے سیلاب کے بعد ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے پاکستان کا دورہ کرکے متاثرہ خواتین کے ساتھ سیاہ لباس میں تصاویر بنوائی تھیں، اسی طرح مریم نواز نے بھی ان کا اسٹائل کاپی کرکے صرف فوٹو سیشن کروایا ہے۔
ٹوئٹر پر لوگوں نے ان پر صرف فوٹو سیشن کے لیے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا الزام لگایا اور انہیں اس بات پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے متاثرین کے لیے کسی امداد کا اعلان نہیں کیا۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بہترین میوزک ویڈیو ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

123-200.jpg
معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بہترین میوزک ویڈیو کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ’ایم ٹی وی ‘کے سالانہ ایوارڈز میں بہترین میوزک ویڈیو کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
ٹیلر کو یہ ایوارڈ اپنے 2012 کے ایک پرانے گانے ’آل ٹو ویل‘ کا نیا ریمیک بنانے پر دیا گیا ہے جس کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔
اس نوعیت کا 14واں ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گلوکارہ کا کہنا تھا کہ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’البم ’مڈنائٹس‘ میری زندگی کی ان 13 جاگتی راتوں کی کہانی ہے جو میری پوری زندگی پر اثرانداز ہیں‘۔
یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اگلا میوزک البم رواں سال 21 اکتوبر کو ریلیز ہوگا جس کا مداحوں کو بےحد انتظار ہے۔

جوہی چاولہ کا کراچی سے کیا رشتہ ہے؟ اداکارہ کا انٹرویو وائرل

123-182.jpg

ممبئی(ویب ڈیسک)مشہور بالی ووڈ ہیروئن جوہی چاولہ کا کہنا ہے کہ کراچی سے ان کا سالوں پرانا تعلق ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر کراچی کا رُخ کرتی ہیں۔
بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے ساتھ مشہورِ زمانہ فلم ’رام جانے‘ اور’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی جوہی چاولہ کا دل ہندوستانی نہیں بلکہ پاکستانی ہے۔
جوہی کا ایک پرانا انٹرویو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق بھارت سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے اور ان کے خاندان کے کچھ لوگ اب بھی کراچی میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا کراچی آنا جانا لگا رہتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ تقسیمِ برصغیر کے وقت ان کے نانا ، نانی دادا اور دادی بچوں سمیت بھارت منتقل ہوگئے تھے جبکہ ان کی خالہ کی شادی کراچی کے ایک مشہور فلم پروڈیوسر جگدیش چاند آنندد (جے سی) آنند سے ہوئی تھی، جنہوں نے پاکستان چھوڑنا پسند نہیں کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ جگدیش چاند آنندد پاکستان کے مشہور پروڈکشن ہاؤس ’ایور ریڈی پکچر‘ کے مالک تھے اور وہ کراچی کی ایک مشہور شخصیت تھے جبکہ ان کے کزنز اب بھی کراچی میں ہی رہتے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو سے قبل 2018 میں جوہی چاولہ کو کراچی میں دیکھا گیا تھا اور انہوں نے بعد ازاں اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کراچی آنے کی تصدیق بھی کی تھی۔
جبکہ اس سے قبل نوے کی دہائی، 2002 ، 2013 سے 2016 کے درمیان بھی جوہی چاولہ کو متعدد بار کراچی میں دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ ایور ریڈی پکچر کا شمار پاکستان کے قدیم ترین اور بڑے پروڈکشن ہاؤسز میں ہوتا ہے، جس نے گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران 500 کے قریب فلموں کو پروڈیوس اور پیش کیا ہے۔

پاکستانی گلوکار سائیں ظہور کی کنسرٹ کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی

123-181.jpg

لندن(ویب ڈیسک) لوک گلوکار سائیں ظہور کی کنسرٹ کے دوران طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
سائیں ظہور لندن میں کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر اچانک گر گئے تھے، جس کے بعد انہیں منتظمین نے اٹھا کر ایمرجنسی میں لندن کے اسپتال منتقل کیا۔
ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد بتایا کہ سائیں ظہور کا بلڈ پریشر اور شوگر اچانک گر گئی تھی جس کی وجہ سے اُن کی حالت غیر ہوئی۔
لندن کے اسپتال میں معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے سائین ظہور کو مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے اسپتال سے ڈسچارج کردیا، گلوکار اسپتال سے واپسی پر اپنے مخصوص انداز میں گانا گن گناتے رہے۔
منتظمین کے مطابق سائیں ظہور لندن سے کل پاکستان واپسی کے لیے پرواز بھریں گے۔

بھارتی اداکارہ سونم کپور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

123-180.jpg

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور فیشن آئیکون اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کے ہاں آج بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی ہے کہ اُن کے ہاں آج بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اداکارہ نے کہا کہ آج کا دن ان کی زندگی کا بہترین دن ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’آج 20 اگست کے دن ہم نے اپنے پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے، ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ڈاکٹرز، نرسز، رشتہ داروں اور اپنے دوستوں کا جنہوں نے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیا اور ہمیں سہارا دیا، یہ ایک شروعات ہے آج سے ہماری زندگی ہمیشہ کیلئے بدلنے والی ہے‘۔
نیتو کپور نے بھی اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اس میں سونم کپور کے والد انیل کپور اور والدہ سونیتا کپور کو بھی ٹیگ کیا اورانہیں مبارکباد دی۔
سونم کپور کے رشتہ داروں دوستوں اور مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ اور ان کے بیٹے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ سونم کپور اور بھارتی بزنس مین آنند آہوجا 8 مئی 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

زندگی میں مرد کی ضرورت نہیں، مشہور بھارتی اداکارہ نے خود سےشادی رچا لی

1234-18.png

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی ٹی وی ڈراموں کی ناموراداکارہ کنشکا سونی نے خود سے ہی شادی کرلی جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسٹار پلس کے مشہور ڈراموں ’پوترا رشتہ‘ اور ’دیا اور باتی ہم‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ کنشکا سونی نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے خود سے شادی کرلی ہے۔
کنشکا سونی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ’منگل سوترا اور سندور‘ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ’ میری زندگی کے تمام خواب پورے ہو گئے ہیں اور میں نے اس شخص نے شادی کر لی ہے جسے میں سب سے زیادہ پسند کرتی ہوں یعنی میں خود، یہ تمام سوالوں کا جواب ہے کہ اب مجھے کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے‘۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اکیلی بہت خوش ہیں تاہم بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے ایک ویڈیو پیغام میں خود سےشادی رچانے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنی مرضی اور ہوش و حواس میں خود سے شادی کی ہے اورخود سے شادی کا فیصلہ میں نے دل و دماغ سے کیا ہے‘۔
یاد رہے کہ اداکارہ کنشکا ان دنوں امریکہ میں موجود ہیں اور وہ بھارتی انڈسٹری کے بعد اب ہالی ووڈ میں اپنا کیرئیر بنانے کیلئے پر اُمید ہیں۔

بہتر ہے آپ صرف اداکاری کریں گلوکاری نہیں، ناقدین کا حرا مانی کو مشورہ

123-162.jpg
لندن(ویب ڈیسک)پاکستا ن کی معروف اداکارہ حرا مانی کی لندن کنسرٹ کی ایک  ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔
متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی اسٹیج پر موجود ہے اور اپنے  ڈرامے’دوبول‘کا مشہور گانا ’جا تجھے معاف کیا‘ گاتی ہیں اور وہاں موجود تماشائیوں سے ان کے ساتھ گانے کو کہتی ہیں۔
تاہم حرا کے کئی بار کہنے پر بھی شرکا کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آتا، لوگوں کے ساتھ نہ گانے اور خاموش رہنے پر حرا نے کہا کہ ’میرے ساتھ گا کر اس پرفارمنس میں میرا ساتھ دیں ورنہ میں پرفارمنس شروع نہیں کروں گی لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرکا اس پر بھی کوئی جواب نہیں دیتے بلکہ ہنستے نظر آتے ہیں۔
جس کے بعد اداکارہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتی ہیں اور اسٹیج کے پیچھے کی جانب چلی جاتی ہیں۔ حرا مانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو  تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
بعض ناقدین نے اداکارہ کو مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ اداکاری تک ہی محدود رہیں گلوکاری نہ ہی کریں تو بہتر ہوگا۔
یاد رہے کہ اس واقعے کے بعد حرا مانی اور ان کے شوہر اداکارہ سلمان شیخ عُرف مانی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس سب کے باوجود بھی مداحوں سے  بےحد پیار کرتے ہیں۔

علی سیٹھی کا ریکارڈ یافتہ گانا ’پسوڑی‘ اب افریقی ورژن میں پیش

1234-15.png
نائجیریا(ویب ڈیسک)کوک اسٹوڈیو کا مشہور ترین گانا ’پسوڑی ‘افریقی فیوژن کے ساتھ ریمکس بنا کر پیش کر دیا گیا۔
افریقہ میں بھی پسوڑی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، کوک اسٹوڈیو افریقہ نے عالمی شہرت حاصل کرنے والے علی سیٹھی کے مشہور گانے’پسوڑی‘ کا افریقی ورژبھی بنا ڈالا، گانا افریقی فیوژن موسیقی کے ساتھ ریمکس بنا کر پیش کیا گیا ہے۔
گلوکاروں میں علی سیٹھی کے ساتھ  مروان موسیٰ اور افریقی گلوکار ریکاڈو بینکس نے  بھی سُروں کا جادو جگایا۔
افریقہ سمیت دنیا بھر میں پسوڑی کے بعد اس کا افریقی ورژن بھی بےحد پسند کیا جا رہا ہے سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز پر کوک اسٹوڈیو افریقہ کے پسوڑی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
Top