اسلام آباد(بادشمال نیوز)وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان کا پی ٹی وی نیوز سینٹر کا دورہ،ایگزیکٹو پروڈیوسر پی ٹی وی نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز عون عباس ساہی نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر وزیراعلی گلگت بلتستان کو پی ٹی وی کے شعبہ خبر اور حالات حاضرہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورے کے موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے پی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں گلگت بلتستان میں قومی صحت کارڈ کا اجرا کے حوالے سے کہا کہ صحت سہولت کارڈ سے گلگت بلتستان میں ڈیڑھ لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔اگلے سال گلگت اور سکردو میں میڈیکل کالجز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر ملازمت کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔حکومت ٹیلی کام انفراسٹرکچر میں مزید بہتری لے کر آرہی ہے۔سی پیک کی تکمیل سے پاکستان اور چین کے مابین تجارت کا حجم بڑھ جائے گا۔صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے سے خطے کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔گلگت بلتستان میں سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آئے گی۔ہم گلگت بلتستان میں میڈیکل ٹورزم کو فروغ دیں گے۔گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے جعلی قوم پرستی اور فرقہ واریت سے جان چھڑانی ہوگی۔ہیلتھ کیئر سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔گلگت بلتستان کے رہائشی آج سے قومی صحت کارڈ سے سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں علاج کرانے کے اہل ہیں ۔گلگت بلتستان کو آئینی حقوق مل رہے ہیں۔گلگت بلتستان کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے تاریخی ترقیاتی پیکج دیا ہے۔وزیر اعلی کے دورے کے موقع پر ایگزیکٹو پروڈیوسر عون عباس ساہی نے کہ پی ٹی وی بلتی اور شینا میں بھی خبریں نشرکرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی بطور قومی ادارہ سچ ذمہ داری کے ساتھ کے منشور پر عمل پیرا ہے۔
آئینی حقوق مل رہے ہیں( ترقی کیلئے جعلی قوم پرستی اور فرقہ واریت سے جان چھڑانا ہوگی،وزیراعلی
