آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی چینی مسافروں کیلیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا

123-50.jpg

ایک درجن سے زیادہ ممالک نے چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے باعث بیجنگ سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ 

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور کینیڈا آنے والے تمام چینی مسافروں کے لیے کورونا کے منفی ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔ تازہ پابندیوں کا اقدام ایسے وقت پر اٹھایا گیا جب چین کے اپستالوں میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد غیرمعمولی ہوگئی ہے۔

عالمی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے گزشتہ ماہ سخت لاک ڈاؤن اور بڑے پیمانے پر “زیرو-کورونا” پالیسی کو ختم کرنے کے بعد ممکنہ طور پر کورونا کا سبب بننے والا وائرس ایک دن میں لاکھوں افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ قومی صحت کمیشن نے انفیکشن اور اموات کے روزانہ اعداد و شمار کی اشاعت بھی روک دی ہے۔

آسٹریلیائی وزیر صحت مارک بٹلر نے مذکورہ پابندی کے حوالے سے کہا کہ بیجنگ میں کورونا کے بارے میں ’جامع معلومات کی عدم فراہمی‘ کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا اور اس کا اطلاق 5 جنوری سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام “آسٹریلیا کو ممکنہ نئی ابھرتی ہوئی اقسام کے خطرے سے محفوظ رکھے گا”

شیئر کریں

Top